# Merits

**Urdu title:** فضیلت

**Section:** Ziyarat -- Fatima Zahra Imamia Centre devotional library
**Page:** https://fzic.org/library/ziyarat/merits-3107

## Text

- Instruction: After the Masjid of Kufa, the most significant and honorable is the Sahla Masjid. This Masjid had been the residence of Janabe Idris (a) and Janabe Ibrahim (a). Janabe Khizr (a) used to frequent this place and according to the tradition of Imam Jafar Sadiq (a) after the reappearance, it would be the residence of Hazrat Waliye Asr (a). He would stay therein with his family. All the prophets have recited namaz in this Masjid. To stay in this Masjid is like staying in the tent of the Holy Prophet (s) with him. This place is one of the places at which Almighty Allah desires to be besought. Each day and night and without cessation, the angels visit this mosque to worship Almighty Allah therein. The prime time to visit this Masjid is at Maghrib on Wednesday eve.
- Instruction (Urdu): مسجدِ کوفہ کے بعد وہاں کوئی مسجد فضیلت میں مسجد سہلہ سے بڑھ کر نہیں ہے( مسجدِ سہلہ اب کوفہ سے کچھ فاصلے پر موجود ہے۔) در اصل یہ حضرت ادریسؑ اور حضرت ابراہیمؑ کا گھر حضرت خضرؑ کی آمد کا مقام اور ان کی جائے سکونت ہے۔ امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ آپ نے ابو بصیر سے فرمایا: اے ابو محمد؟! گویا میں یہ دیکھتا ہوں کہ امام صاحب الزمانؑ اپنے اہل وعیال سمیت مسجدِ سہلہ میں اترتے ہیں اور یہ ان کا مسکن ہے خدا نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا جس نے مسجدِ سہلہ میں نماز نہ پڑھی ہو جو شخص اس مسجد میں ٹھہرے وہ ایسے ہے جیسے اس نے رسول اکرمؐ کے خیمے میں قیام کیا ہو۔ہر مؤمن مرد اور مومنہ عورت کا دل اس مسجد کی طرف مائل ہے اس مسجد میں ایک پتھر ہے کہ جس پر ہر پیغمبر کی صورت نقش ہے لہٰذا جو شخص بھی خالص نیت کے ساتھ اس مسجد میں نماز ادا کرے اور دعا مانگے تو مسجد سے باہر نکلنے سے پہلے اس کی حاجت پوری ہوجاتی ہے جو شخص اس مسجد میں امان طلب کرے تو اسے ہر خوف سے امان مل جاتی ہے۔ ابو بصیر کہتے ہیں : میں نے حضرتؑ کی خدمت میں عرض کیا : کیااس مسجد کی فضیلت یہی ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کی فضیلت بہت زیادہ ہے اس سے جو میں نے تمہیں بتائی ہے۔ہاں تو یہ وہ مقام ہے جسے خدا تعالیٰ پسند فرماتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اسے اس مسجد میں یاد کیا جائے اور اس سے سوال کیا جائے،چنانچہ کوئی رات دن نہیں گزرتا سوائے اس کے کہ ملائکہ اس مسجد کی زیارت کو آتے ہیں۔ اور یہاں خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ آپ نے یہ بھی فرمایا : اے ابو محمد! اگر تمہاری طرح میں بھی اس مسجد کے نزدیک رہنے والا ہوتا تو یہیں تمام نمازیں پڑھا کرتا۔ پھر فرمایا : اے ابو محمد! میں نے اس مسجد کی جو خصوصیتیں نہیں بتائیں وہ ان سے زیادہ ہیں جو تمہیں بتائی ہیں۔ میں نے عرض کیا : آپ پر قربان ہوجاؤں! کیا قائم آل محمدؑ ہمیشہ اس مسجد میں رہیں گے؟تو آپ نے فرمایا :ہاں! مغربین اور سونے کے درمیانی وقت میں دو رکعت نماز مسجدِ سہلہ میں بجالانا مستحب ہے۔ امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے : جو شخص یہ نماز پڑھ کر دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کا غم دور کردے گا۔ سید ابن طاؤسؒ نے فرمایا ہے : جب مسجدِ سہلہ جانے کا ارادہ ہو تو بدھ کی رات مغرب وعشاء کے درمیان اس مسجد میں آئے کہ یہ وقت بقیہ اوقات سے افضل ہے جب مسجد میں آئے تو پہلے نمازِ مغرب اور اس کی نافلہ کو ادا کرے۔

---

Published by Fatima Zahra Imamia Centre, North Ipswich QLD, https://fzic.org.
Free to read.
