Dua · Al-Sahifa al-Sajjadiyya
49. Repelling Enemies
دشمن کے مکر و فریب
- His Supplication in Repelling Enemies…
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
BISMILLAAHIR RAHMAANIR RAHEEM
In the Name of Allah, the most Gracious, the most Merciful.
اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربا ن نہایت رحم کرنے والا ہے۔
اِلٰهِيْ هَدَيْتَنِيْ فَلَهَوْتُ وَوَعَظْتَ فَقَسَوْتُ وَاَبْلَيْتَ الْجَمِيْلَ فَعَصَيْتُ ثُمَّ عَرَفْتُ مَا اَصْدَرْتَ اِذْ عَرَّفْتَنِيْهِ فَاسْتَغْفَرْتُ فَاَقَلْتَ فَعُدْتُ فَسَتَرْتَ فَلَكَ اِلٰهِي الْحَمْدُ تَقَحَّمْتُ اَوْدِيَةَ الْهَلَاكِ وَحَلَلْتُ شِعَابَ تَلَفٍ تَعَرَّضْتُ فِيْهَا لِسَطَوَاتِكَ وَبِحُلُوْلِهَا عُقُوْبَاتِكَ۔
ALLAAHEE HADAYTANEE FALAHAWTU WAWA'AZTA FAQASAWTU WAABLAYTA AL-JAMEELA FA'ASAYTU THUMMA 'ARAFTU MAA ASDARTA IZ 'ARRAFTANEEHI FASTAGHFARTU FAAQALTA FA'UDTU FASATARTA FALAKA ALLAAHEE AL-HAMDU TAQAHHAMTU AWDIYATA ALLAAHALAAKI WAHALALTU SHI'AABA TALAFIN TA'ARRADTU FEEHAA LISATAWAATIKA WABIHULOOLIHAA 'UQOOBAATIKA.
My God, Thou guided me but I diverted myself, Thou admonished me but my heart became hardened, Thou tried me graciously but I disobeyed. Then, when Thou caused me to know it, I came to know that from which Thou hadst turned (me) away, so I prayed forgiveness and Thou released, and I returned and Thou covered over. So Thine, my God, is the praise! I plunged into the valleys of destruction and settled in the ravines of ruin, exposing myself to Thy chastisements and the descent of Thy punishments!
اے میرے معبود!تو نے میری رہنمائی کی مگر میں غافل رہا تو نے پند ونصیحت کی مگر میں سخت دلی کے باعث متاثر نہ ہوا۔ تو نے مجھے عمدہ نعمتیں بخشیں، مگر میں نے نافرمانی کی۔ پھر یہ کہ جن گناہوں سے تو نے میرا رخ موڑا جب کہ تو نے مجھے اس کی معرفت عطا کی تو میں نے (گناہوں کی برائی کو) پہچان کر توبہ واستغفار کی جس پر تو نے مجھے معاف کر دیا۔ اور پھر گناہوں کا مرتکب ہوا تو تو نے پردہ پوشی سے کام لیا۔ اے میرے معبود!تیرے ہی لئے حمد وثناء ہے،میں ہلاکت کی وادیوں میں پھاندا اور تباہی وبربادی کی گھاٹیوں میں اترا۔ ان ہلاک خیز گھاٹیوں میں تیری قہرمانی سخت گیریوں اوران میں در آنے سے تیری عقوبتوں کا سامنا کیا۔
وَ وَسِيْلَتِيْ اِلَيْكَ التَّوْحِيْدُ وَذَرِيْعَتِيْ اِنِّيْ لَمْ اُشْرِكْ بِكَ شَيْئًا وَلَمْ اَتَّخِذْ مَعَكَ اِلَهًا وَقَدْ فَرَرْتُ اِلَيْكَ بِنَفْسِيْ وَاِلَيْكَ مَفَرُّ الْمُسِيْۗءِ وَمَفْزَعُ الْمُضَيِّعِ لِحَظِّ نَفْسِهِ الْمُلْتَجِیِٔ۔
WA WASEELATEE ILAYKA AT-TAWHEEDU WAZAREE'ATEE INNEE LAM USHRIK BIKA SHAY'AN WALAM ATTAKHIZ MA'AKA ILAHAN WAQAD FARARTU ILAYKA BINAFSEE WAILAYKA MAFARRU AL-MUSEE'I WAMAFZA'U AL-MUDAYYI'I LIHAZZI NAFSIHI AL-MULTAJIY.
My mediation with Thee is the profession of Unity, my way of coming to Thee that I associate nothing with Thee, nor do I take along with Thee a god; I have fled to Thee with my soul - in Thee is the place of flight for the evildoer, the place of escape for him who has squandered the share of his soul and seeks asylum.
تیری بارگاہ میں میرا وسیلہ تیری وحدت ویکتائی کا اقرار ہے اور میرا ذریعہ صرف یہ ہے کہ میں نے کسی چیز کو تیرا شریک نہیں جانا اور تیرے ساتھ کسی کو معبود نہیں ٹھہرایا۔ اور میں اپنی جان کو لئے تیری رحمت ومغفرت کی جانب گریزاں ہوں اور ایک گناہ گار تیری ہی طرف بھاگ کر آتا ہے اور ایک التجاء کرنے والا جو اپنے حظ ونصیب کو ضائع کر چکا ہو تیرے ہی دامن میں پناہ لیتا ہے۔
فَكَمْ مِنْ عَدُوٍّ انْتَضٰى عَلَيَّ سَيْفَ عَدَاَوَتِهٖ وَشَحَذَ لِيْ ظُبَةَ مُدْيَتِهٖ وَاَرْهَفَ لِيْ شَبَا حَدِّهٖ وَدَافَ لِيْ قَوَاتِلَ سُمُوْمِهٖ وَسَدَّدَ نَحْوِيْ صَوَاۗئِبَ سِهَامِهٖ وَلَمْ تَنَمْ عَنِّيْ عَيْنُ حِرَاسَتِهٖ وَاَضْمَرَ اَنْ يَسُوْمَنِي الْمَكْرُوْهَ وَيُجَرِّعَنِيْ زُعَاقَ مَرَارَتِهٖ۔
FAKAM MIN 'ADUWWIN ANTADAA 'ALAYYA SAYFA 'ADAAWATIHEE WASHAHAZA LEE ZUBATA MUDYATIHEE WAARHAFA LEE SHABAA HADDIHEE WADAAFA LEE QAWAATILA SUMOOMIHEE WASADDADA NAHWEE SAWAA'IBA SIHAAMIHEE WALAM TANAM 'ANNEE 'AYNU HIRAASATIHEE WAADMARA AN YASOOMANEE AL-MAKROOHA WAYUJARRI'ANEE ZU'AAQA MARAARATIHEE.
How many an enemy has unsheathed the sword of his enmity toward me, honed the cutting edge of his knife for me, sharpened the tip of his blade for me, mixed his killing potions for me, pointed toward me his straight-flying arrows, not allowed the eye of his watchfulness to sleep toward me, and secretly thought of visiting me with something hateful and making me gulp down the bitter water of his bile!
کتنے ہی ایسے دشمن تھے جنہوں نے شمشیر عداوت کو مجھ پر بے نیام کیا اور میرے لئے اپنی چھری کی دھار کو باریک اور اپنی تندی وسختی کی باڑ کو تیز کیا اور پانی میں میرے لئے مہلک زہروں کی آمیزش کی اور کمانوں میں تیروں کو جوڑ کر مجھے نشانہ کی زد پر رکھ لیا۔اور ان کی تعاقب کرنے والی نگاہیں مجھ سے ذرا غافل نہ ہوئیں اور دل میں میری ایذا رسانی کے منصوبے باندھتے اور تلخ جرعوں کی تلخی سے مجھے پیہم تلخ کام بناتے رہے۔
فَنَظَرْتَ يَا اِلٰهِيْ اِلٰى ضَعْفِيْ عَنِ احْتِمَالِ الْفَوَادِحِ وَعَجْزِيْ عَنِ الْاِنْتِصَارِ مِمَّنْ قَصَدَنِيْ بِمُحَارَبَتِهٖ وَوَحْدَتِيْ فِيْ كَثِيْرِ عَدَدِ مَنْ نَاوَانِيْ وَاَرْصَدَ لِيْ بِالْبَلَاۗءِ فِيْمَا لَمْ اُعْمِلْ فِيْهِ فِكْرِيْ۔
FANAZARTA YAA ALLAAHEE ILAA DA'FEE 'ANI AHTIMAALI AL-FAWAADIHI WA'AJZEE 'ANI AL-INTISAARI MIMMAN QASADANEE BIMUHAARABATIHEE WAWAHDATEE FEE KATHEERI 'ADADI MAN NAAWAANEE WAARSADA LEE BIL-BALAA'I FEEMAA LAM U'MIL FEEHI FIKREE.
So Thou looked my God, at my weakness in bearing oppressive burdens, my inability to gain victory over him who aims to war against me, and my being alone before the great numbers of him who is hostile toward me and lies in wait for me with an affliction about which I have not thought.
تو اے میرے معبود! ان رنج وآلام کی برداشت سے میری کمزوری اور مجھ پر آمادہ پیکار ہونے والوں کے مقابلہ میں انتقام سے میری عاجزی اور کثیر التعداد دشمنوں اور ایذا رسانی کے لئے گھات لگانے والوں کے مقابلہ میں میری تنہائی تیری نظر میں تھی جس کی طرف سے میں غافل۔
فَابْتَدَاتَنِيْ بِنَصْرِكَ وَشَدَدْتَ اَزْرِيْ بِقُوَّتِكَ ثُمَّ فَلَلْتَ لِيْ حَدَّهٗ وَصَيَّرْتَهٗ مِنْ بَعْدِ جَمْعٍ عَدِيْدٍ وَحْدَهٗ وَاَعْلَيْتَ كَعْبِيْ عَلَيْهِ وَجَعَلْتَ مَا سَدَّدَهٗ مَرْدُوْدًا عَلَيْهِ فَرَدَدْتَهٗ لَمْ يَشْفِ غَيْظَهُ وَلَمْ يَسْكُنْ غَلِيْلُهٗ قَدْ عَضَّ عَلٰى شَوَاهُ وَادْبَرَ مُوَلِّيًا قَدْ اَخْلَفَتْ سَرَايَاهُ۔
FABTADAATANEE BINASRIKA WASHADADTA AZREE BIQUWWATIKA THUMMA FALALTA LEE HADDAHOO WASAYYARTAHOO MIN BA'DI JAM'IN 'ADEEDIN WAHDAHOO WAA'LAYTA KA'BEE 'ALAYHI WAJA'ALTA MAA SADDADAHOO MARDOODAN 'ALAYHI FARADADTAHOO LAM YASHFI GHAYZAHU WALAM YASKUN GHALEELUHOO QAD 'ADDA 'ALAA SHAWAAHU WADBARA MUWALLIYAN QAD AKHLAFAT SARAAYAAHU.
Thou set out at once to help me and Thou braced up my back! Thou blunted for me his blade, made him, after a great multitude, solitary, raised up my heel over him, and turned back upon him what he had pointed straight. So Thou sent him back, his rage not calmed, his burning thirst not quenched! Biting his fingers, he turned his back in flight, his columns having been of no use.
اور بے فکر تھا کہ تو نے میری مدد میں پہل اور اپنی قوت اورطاقت سے میری کمر مضبوط کی۔ پھر یہ کہ اس کی تیزی کو توڑدیا اوراس کے کثیر ساتھیوں (کو منتشر کرنے) کے بعد اسے یکہ وتنہا کر دیا اور مجھے اس پر غلبہ وسر بلندی عطا کی اور جو تیر اس نے اپنی کمان میں جوڑے تھے وہ اسی کی طرف پلٹا دیئے۔ چنانچہ اس حالت میں تو نے اسے پلٹا دیا کہ نہ تو وہ اپنا غصہ ٹھنڈا کر سکا، اور نہ اس کے دل کی تپش فرو ہو سکی، اس نے اپنی بوٹیاں کاٹیں اور پیٹھ پھرا کر چلا گیا اوراس کے لشکر والوں نے بھی اسے دغا دیا۔
وَكَمْ مِنْ بَاغٍ بَغَانِيْ بِمَكَايِدِهٖ وَنَصَبَ لِيْ شَرَكَ مَصَاۗئِدِهٖ وَوَكَّلَ بِيْ تَفَقُّدَ رِعَايَتِهٖ وَاَضْبَاَ اِلَيَّ اِضْبَاۗءَ السَّبُعِ لِطَرِيْدَتِهِ انْتِظَارًا لِانْتِهَازِ الْفُرْصَةِ لِفَرِيْسَتِهٖ وَهُوَ يُظْهِرُ لِيْ بَشَاشَةَ الْمَلَقِ وَيَنْظُرُنِيْ عَلٰى شِدَّةِ الْحَنَقِ۔
WAKAM MIN BAAGHIN BAGHAANEE BIMAKAAYIDIHEE WANASABA LEE SHARAKA MASAA'IDIHEE WAWAKKALA BEE TAFAQQUDA RI'AAYATIHEE WAADBAA ILAYYA IDBAA'A AS-SABU'I LITAREEDATIHI ANTIZAARAN LINTIHAAZI AL-FURSATI LIFAREESATIHEE WAHUWA YUZHIRU LEE BASHAASHATA AL-MALAQI WAYANZURUNEE 'ALAA SHIDDATI AL-HANAQI.
How many an oppressor has oppressed me with his tricks, set up for me the net of his snares, appointed over me the inspection of his regard, and lay in ambush for me, the lying in ambush of a predator for its game, waiting to take advantage of its prey, while he showed me the smile of the flatterer and looked at me with the intensity of fury!
اور کتنے ہی ایسے ستمگر تھے جنہوں نے اپنے مکروفریب سے مجھ پر ظلم و تعدی کی اور اپنے شکار کے جال میرے لئے بچھائے اوراپنی نگاہ جستجو کا مجھ پر پہرا لگا دیا۔اوراس طرح گھاٹ لگا کر بیٹھ گئے جس طرح درندہ اپنے شکار کے انتظار میں موقع کی تاک میں گھاٹ لگا کر بیٹھتا ہے درآنحالیکہ وہ میرے سامنے خوشامدانہ طور پر خندہ پیشانی سے پیش آتے اور(درپرد ہ) انتہائی کینہ توز نظروں سے مجھے دیکھتے۔
فَلَمَّا رَاَيْتَ يَا اِلٰهِيْ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ دَغَلَ سَرِيْرَتِهٖ وَقُبْحَ مَا انْطَوٰى عَلَيْهِ اَرْكَسْتَهٗ لِاٰمِّ رَاسِهٖ فِي زُبْيَتِهٖ وَرَدَدْتَهٗ فِيْ مَهْوٰى حُفْرَتِهٖ فَانْقَمَعَ بَعْدَ اسْتِطَالَتِهٖ ذَلِيْلًا فِيْ رِبَقِ حِبَالَتِهِ الَّتِيْ كَانَ يُقَدِّرُ اَنْ يَرَانِيْ فِيْهَا وَقَدْ كَادَ اَنْ يَحُلَّ بِيْ لَوْ لَا رَحْمَتُكَ مَا حَلَّ بِسَاحَتِهٖ۔
FALAMMAA RAAYTA YAA ALLAAHEE TABAARAKTA WATA'AALAYTA DAGHALA SAREERATIHEE WAQUBHA MAA ANTAWAA 'ALAYHI ARKASTAHOO LIAAMMI RAASIHEE FEE ZUBYATIHEE WARADADTAHOO FEE MAHWAA HUFRATIHEE FANQAMA'A BA'DA ASTITAALATIHEE ZALEELAN FEE RIBAQI HIBAALATIHI ALLATEE KAANA YUQADDIRU AN YARAANEE FEEHAA WAQAD KAADA AN YAHULLA BEE LAW LAA RAHMATUKA MAA HALLA BISAAHATIHEE.
So when Thou saw, my God, (blessed art Thou and high exalted) the depravity of his secret thoughts and the ugliness of what he harboured, Thou threw him on his head into his own pitfall and dumped him into the hole of his own digging. So he was brought down low, after his overbearing, by the nooses of his own snare, wherein he had thought he would see me; and what came down upon his courtyar, had it not been for Thy mercy - was on the point of coming down upon me!
تو جب اے خدائے بزرگ وبرتر ان کی بد باطنی وبد سرشتی کو دیکھا تو انہیں سر کے بل انہی کے گڑھے میں الٹ دیا اور انہیں انہی کے غار کے گہراؤ میں پھینک دیا اور جس جال میں مجھے گرفتار دیکھنا چاہتے تھے خود ہی غرور وسر بلندی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ذلیل ہو کر اس کے پھندوں میں جا پڑے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ اگر تیری رحمت شریک حال نہ ہوتی تو کیا بعید تھا کہ جو بلا و مصیبت ان پر ٹوٹ پڑی ہے وہ مجھ پر ٹوٹ پڑتی۔
وَكَمْ مِنْ حَاسِدٍ قَدْ شَرِقَ بِيْ بِغُصَّتِهٖ وَشَجِيَ مِنِّيْ بِغَيْظِهٖ وَسَلَقَنِيْ بِحَدِّ لِسَانِهٖ وَوَحَرَنِيْ بِقَرْفِ عُيُوْبِهٖ وَجَعَلَ عِرْضِيْ غَرَضًا لِمَرَامِيْهِ وَقَلَّدَنِيْ خِلَالًا لَمْ تَزَلْ فِيْهِ وَوَحَرَنِيْ بِكَيْدِهٖ وَقَصَدَنِيْ بِمَكِيْدَتِهٖ۔
WAKAM MIN HAASIDIN QAD SHARIQA BEE BIGHUSSATIHEE WASHAJIYA MINNEE BIGHAYZIHEE WASALAQANEE BIHADDI LISAANIHEE WAWAHARANEE BIQARFI 'UYOOBIHEE WAJA'ALA 'IRDEE GHARADAN LIMARAAMEEHI WAQALLADANEE KHILAALAN LAM TAZAL FEEHI WAWAHARANEE BIKAYDIHEE WAQASADANEE BIMAKEEDATIHEE.
How many an evier has choked upon me in his agony, fumed over me in his rage, cut me with the edge of his tongue, showed malice toward me by accusing me of his own faults, made my good repute the target of his shots, collared me with his own constant defects, showed malice toward me with his trickery, and aimed at me with his tricks!
اور کتنے ہی ایسے حاسد تھے جنہیں میری وجہ سے غم وغصہ کے اچھو اور غیظ وغضب کے گلو گیر پھندے لگے اور اپنی تیز زبانی سے مجھے اذیت دیتے رہے اور اپنے عیوب کے ساتھ مجھے متہم کرکے طیش میں دلاتے رہے اور میری آبرو کو اپنے تیروں کا نشانہ بنایا اورجن بری عادتوں میں وہ خود ہمیشہ مبتلا رہے وہ میرے سر منڈھ دیں اور اپنی فریب کاریوں سے مجھے مشتعل کرتے اور اپنی دغا بازیوں کے ساتھ میری طرف پر تولتے رہے۔
فَنَادَيْتُكَ يَا اِلٰهِيْ مُسْتَغِيْثًا بِكَ وَاثِقًا بِسُرْعَةِ اِجَابَتِكَ عَالِمًا اَنَّهٗ لَا يُضْطَهَدُ مَنْ اَوٰى اِلٰى ظِلِّ كَنَفِكَ وَلَا يَفْزَعُ مَنْ لَجَاَ اِلٰى مَعْقِلِ انْتِصَارِكَ فَحَصَّنْتَنِيْ مِنْ بَاسِهٖ بِقُدْرَتِكَ۔
FANAADAYTUKA YAA ALLAAHEE MUSTAGHEETHAN BIKA WAATHIQAN BISUR'ATI IJAABATIKA 'AALIMAN ANNAHOO LAA YUDTAHADU MAN AWAA ILAA ZILLI KANAFIKA WALAA YAFZA'U MAN LAJAA ILAA MA'QILI ANTISAARIKA FAHASSANTANEE MIN BAASIHEE BIQUDRATIKA.
So I called upon Thee, my God, seeking aid from Thee, trusting in the speed of Thy response, knowing that he who seeks haven in the shadow of Thy wing will not be mistreated, and he who seeks asylum in the stronghold of Thy victory will not be frightened. So Thou fortified me against his severity through Thy power.
تو میں نے اے میرے اللہ تجھ سے فریاد رسی چاہتے ہوئے اورتیری جلد حاجت روائی پر بھروسہ کرتے ہوئے اور تیری جلد حاجت روائی پر بھروسہ کرتے ہوئے تجھے پکارا درآنحالیکہ یہ جانتا تھا کہ جو تیرے سایہ حمایت میں پناہ لے گا وہ شکست خوردہ نہیں ہو گا اور جو تیرے انتقام کی پناہ گاہ محکم میں پناہ گزیں ہوگا و ہ ہراساں نہیں ہو گا۔ چنانچہ تو نے اپنی قدرت سے ان کی شدت وشرانگیزی سے مجھے محفوظ کر دیا۔
وَكَمْ مِنْ سَحَاۗئِبِ مَكْرُوْهٍ جَلَّيْتَهَا عَنِّيْ وَسَحَاۗئِبِ نِعَمٍ اَمْطَرْتَهَا عَلَيَّ وَجَدَاوِلِ رَحْمَةٍ نَشَرْتَهَا وَعَافِيَةٍ اَلْبَسْتَهَا وَاَعْيُنِ اَحْدَاثٍ طَمَسْتَهَا وَغَوَاشِيَ كُرُبَاتٍ كَشَفْتَهَا۔
WAKAM MIN SAHAA'IBI MAKROOHIN JALLAYTAHAA 'ANNEE WASAHAA'IBI NI'AMIN AMTARTAHAA 'ALAYYA WAJADAAWILI RAHMATIN NASHARTAHAA WA'AAFIYATIN AL-BASTAHAA WAA'YUNI AHDAATHIN TAMASTAHAA WAGHAWAASHIYA KURUBAATIN KASHAFTAHAA.
How many a cloud of detested things Thou hast dispelled from me, a cloud of favour Thou hast made rain down upon me, a stream of mercy Thou hast let flow, a well-being in which Thou hast clothed me, an eye of mishap Thou hast blinded, and a wrap of distress Thou hast removed!
اورکتنے ہی مصیبتوں کے ابر (جو میرے افق زندگی پر چھائے ہوئے) تھے تو نے چھانٹ دیئے اورکتنی ہی رحمت کی نہریں بہا دیں اور کتنے ہی صحت و عافیت کے جامے پہنا دیے اور کتنی ہی آلام وحودث کی آنکھیں (جو میری طرف نگران تھیں) تو نے بے نور کر دیں اور کتنے ہی غموں کے تاریک پردے (میرے دل پر سے) اٹھا دیئے۔
وَكَمْ مِنْ ظَنٍّ حَسَنٍ حَقَّقْتَ وَعَدَمٍ جَبَرْتَ وَصَرْعَةٍ اَنْعَشْتَ وَمَسْكَنَةٍ حَوَّلْتَ كُلُّ ذٰلِكَ اِنْعَامًا وَتَطَوُّلًا مِنْكَ وَفِيْ جَمِيْعِهٖ اِنْهِمَاكًا مِنِّيْ عَلٰى مَعَاصِيْكَ لَمْ یَمْنَعْكَ اِسَاۗءَتِيْ عَنْ اِتْمَامِ اِحْسَانِكَ وَلَا حَجَرَنِيْ ذٰلِكَ عَنِ ارْتِكَابِ مَسَاخِطِكَ لَا تُسْئَلُ عَمَّا تَفْعَلُ وَلَقَدْ سُئِلْتَ فَاَعْطَيْتَ۔
WAKAM MIN ZANNIN HASANIN HAQQAQTA WA'ADAMIN JABARTA WASAR'ATIN AN'ASHTA WAMASKANATIN HAWWALTA KULLU ZAALIKA IN'AAMAN WATATAWWULAN MINKA WAFEE JAMEE'IHEE INHIMAAKAN MINNEE 'ALAA MA'AASEEKA LAM YAMNA'KA ISAA'ATEE 'AN ITMAAMI IHSAANIKA WALAA HAJARANEE ZAALIKA 'ANI ARTIKAABI MASAAKHITIKA LAA TUS'ALU 'AMMAA TAF'ALU WALAQAD SU'ILTA FAA'TAYTA.
How many a good opinion Thou hast verified, a destitution Thou hast redressed, an infirmity Thou hast restored to health, and a misery Thou hast transformed! All of that was favour and graciousness from Thee, and in all of it I was occupied with acts of disobeying Thee. My evildoing did not hinder Thee from completing Thy beneficence, nor was I stopped from committing acts displeasing to Thee. Thou art not questioned as to what Thou dost!
اور کتنے ہی اچھے گمانوں کو تو نے سچ کر دیا اور کتنی ہی تہی دستیوں کا تو نے چارہ کیا اور کتنی ہی ٹھوکروں کو تو نے سنبھالا اور کتنی ہی ناداریوں کو تو نے (ثروت سے) بدل دیا۔ (بارالہا!) یہ سب تیری طرف سے انعام واحسان ہے اور میں ان تمام واقعات کے باوجود تیری معصیتوں میں ہمہ تن منہمک رہا۔ (لیکن) میری بد اعمالیوں نے تجھے اپنے احسانات کی تکمیل سے روکا نہیں اور نہ تیرا فضل واحسان مجھے ان کاموں سے جو تیری ناراضگی کا باعث ہیں باز رکھ سکا اور جو کچھ تو کرے اس کی بابت تجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔
وَلَمْ تُسْئَلْ فَابْتَدَاتَ وَاسْتُمِيْحَ فَضْلُكَ فَمَا اَكْدَيْتَ اَبَيْتَ يَا مَوْلَايَ اِلَّا اِحْسَانًا وَامْتِنَانًا وَتَطَوُّلًا وَاِنْعَامًا وَاَبَيْتُ اِلَّا تَقَحُّمًا لِحُرُمَاتِكَ وَتَعَدِّيًا لِحُدُوْدِكَ وَغَفْلَةً عَنْ وَعِيْدِكَ فَلَكَ الْحَمْدُ اِلٰهِيْ مِنْ مُقْتَدِرٍ لَا يُغْلَبُ وَذِيْ اَنَاةٍ لَا يَعْجَلُ هٰذَا مَقَامُ مَنِ اعْتَرَفَ بِسُبُوْغِ النِّعَمِ وَقَابَلَهَا بِالتَّقْصِيْرِ وَشَهِدَ عَلٰى نَفْسِهٖ بِالتَّضْيِيْعِ۔
WALAM TUS'AL FABTADAATA WASTUMEEHA FADLUKA FAMAA AKDAYTA ABAYTA YAA MAWLAAYA ILLAA IHSAANAN WAMTINAANAN WATATAWWULAN WAIN'AAMAN WAABAYTU ILLAA TAQAHHUMAN LIHURUMAATIKA WATA'ADDIYAN LIHUDOODIKA WAGHAFLATAN 'AN WA'EEDIKA FALAKA AL-HAMDU ALLAAHEE MIN MUQTADIRIN LAA YUGHLABU WAZEE ANAATIN LAA YA'JALU HAAZAA MAQAAMU MANI A'TARAFA BISUBOOGHI AN-NI'AMI WAQAABALAHAA BIT-TAQSEERI WASHAHIDA 'ALAA NAFSIHEE BIT-TADYEE'I.
Thou wert asked, and Thou bestowed. Thou wert not asked, and Thou began. Thy bounty was requested, and Thou didst not skimp. Thou refused, my Master, everything but beneficence, kindness, graciousness, and favour, and I refused everything but plunging into what Thou hast made unlawful, transgressing Thy bounds, and paying no heed to Thy threat! So Thine is the praise, my God, the All-powerful who is not overcome, and the Possessor of patient waiting who does not hurry! This is the station of one who confesses to lavishness of favours, counters them with shortcomings, and bears witness to his own negligence.
تیری ذات کی قسم! جب بھی تجھ سے مانگا گیا تو نے عطا کیا اور جب نہ مانگا گیا تو تو نے از خود دیا۔ اور جب تیرے فضل وکرم کے لئے جھولی پھیلائی گئی تو تو نے بخل سے کام نہیں لیا۔اے میرے مولا وآقا! تو نے کبھی احسان وبخشش اورتفضل وانعام سے دریغ نہیں کیا۔ اور میں تیرے محرمات میں پھاندتا، تیرے حدود واحکام سے متجاوز ہوتا اور تیری تہدید وسرزنش سے ہمیشہ غفلت کرتا رہا۔ اے میرے معبود! تیرے ہی لئے حمد ستائش ہے جو ایسا صاحب اقتدار ہے جو مغلوب نہیں ہو سکتا۔ اور ایسا بردبار ہے جو جلدی نہیں کرتا۔ یہ اس شخص کا موقف ہے جس نے تیری نعمتوں کی فراوانی کا اعتراف کیا ہے اور ان نعمتوں کے مقابلہ میں کوتاہی کی ہے اور اپنے خلاف اپنی زیاں کاری کی گواہی دی ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَاِنِّيْ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِالْمُحَمَّدِيَّةِ الرَّفِيْعَةِ وَالْعَلَوِيَّةِ الْبَيْضَاۗءِ وَاَتَوَجَّهٗ اِلَيْكَ بِهِمَا اَنْ تُعِيْذَنِيْ مِنْ شَرِّ كَذَا وَكَذَا فَاِنَّ ذٰلِكَ لَا يَضِيْقُ عَلَيْكَ فِيْ وُجْدِكَ وَلَا يَتَكَاَدُّكَ فِيْ قُدْرَتِكَ وَاَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ فَهَبْ لِيْ يَا اِلٰهِيْ مِنْ رَحْمَتِكَ وَدَوَامِ تَوْفِيْقِكَ مَا اتَّخِذُهٗ سُلَّمًا اَعْرُجُ بِهٖ اِلٰى رِضْوَانِكَ وَاٰمَنُ بِهٖ مِنْ عِقَابِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
ALLAAHUMMA FAINNEE ATAQARRABU ILAYKA BIL-MUHAMMADIYYATI AR-RAFEE'ATI WAL-'ALAWIYYATI AL-BAYDAA'I WAATAWAJJAHOO ILAYKA BIHIMAA AN TU'EEZANEE MIN SHARRI KAZAA WAKAZAA FAINNA ZAALIKA LAA YADEEQU 'ALAYKA FEE WUJDIKA WALAA YATAKAADDUKA FEE QUDRATIKA WAANTA 'ALAA KULLI SHAY'IN QADEERUN FAHAB LEE YAA ALLAAHEE MIN RAHMATIKA WADAWAAMI TAWFEEQIKA MAA ATTAKHIZUHOO SULLAMAN A'RUJU BIHEE ILAA RIDWAANIKA WAAAMANU BIHEE MIN 'IQAABIKA YAA ARHAMA AR-RAAHIMEENA.
O God, so I seek nearness to Thee through the elevated rank of Muhammad and the radiant degree of ’Ali, and I turn to Thee through them so that Thou wilt give me refuge from the evil of (so and so), for that will not constrain Thee in Thy wealth, nor trouble Thee in Thy power, and Thou art powerful over everything! So give me, my God, by Thy mercy and Thy lasting bestowal of success, that which I may take as a ladder with which to climb to Thy good pleasure and be secure from Thy punishment, O Most merciful of the merciful!
اے میرے معبود! میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منزلت بلند پایہ اور علی علیہ سلام کے مرتبۂ روشن ودرخشاں کے واسط سے تجھ سے تقرب کا خواستگار ہوں اور ان دونوں کے وسیلہ سے تیری طرف متوجہ ہوں تا کہ مجھے ان چیزوں کی برائی سے پناہ دے جن سے پناہ طلب کی جاتی ہے اس لئے کہ یہ تیری تونگری و وسعت کے مقابلہ میں دشوار اورتیری قدرت کے آگے کوئی مشکل کام نہیں ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے لہذا تو اپنی رحمت اور دائمی توفیق سے مجھے بہرہ مند فرما کہ جسے زینہ قرار دے کر تیری رضا مندی کی سطح پر بلند ہوسکوں اور اس کے ذریعہ تیرے عذاب سے محفوظ رہوں۔ اے تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے!
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ۔
ALLAHUMMA SWALLE ALAA MUHAMMADIW WA AALE MUHAMMADIN
Allah’s (s.w.t) choicest blessings be upon Mohammed and his holy progeny.
اے معبود! رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ اور انکی آل ؑپر۔
Printed from https://fzic.org/library/dua/49-repelling-enemies-1375 — the devotional library of the Fatima Zahra Imamia Centre, 80 Downs Street, North Ipswich QLD 4305. Free to read, copy and share.
