Merits of Rajabماہِ رجب کی فضیلت
Urdu translation, read aloud اردو ترجمہ
Read by an AI voice from the Urdu translation on this page. The Arabic is never voiced by a machine; follow the Arabic text.
The Holy Prophet (s) is reported as saying, “Verily, Rajab is the Great Month of Allah. No other month can be as sacred and virtuous as this month. To fight against the polytheists during this month is forbidden. Most certainly, Rajab is the month of Allah, Sha’ban is my month, and Ramazan is the month of my people. Therefore, if one observes fasting on one day of this month, he will bindingly win the grand pleasure of Almighty Allah, will be taken away from His ire, and the gates of Hellfire will be closed in his face.”
واضح رہے کہ ماہِ رجب، شعبان اور رمضان بڑی عظمت اور فضیلت کے حامل ہیں اور بہت سی روایات میں ان کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ جیساکہ حضرت محمدؐ کا ارشاد ہے : ماہِ رجب خداکے نزدیک بہت زیادہ بزرگی کا حامل ہے۔ کوئی بھی مہینہ حرمت و فضیلت میں اس کا ہم پلہ نہیں اور اس مہینے میں کافروں سے جنگ و جدال کرنا حرام ہے۔آگاہ رہو! رجب خدا کا مہینہ ہے شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ رجب میں ایک روزہ رکھنے والے کو خدا کی عظیم خوشنودی حاصل ہوتی ہے، غضبِ الہٰی اس سے دور ہوجاتا ہے، اور جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس پر بند ہوجاتا ہے۔
Imam Musa Kazim (a) is also reported to have said, “If one observes fasting on one day in Rajab, Hellfire will go away from him a distance of a year walking. One who fasts 3 days will bindingly win Paradise.” The Imam (a) is also reported as saying, “Rajab is (the name of) a river in Paradise that is whiter than milk and sweeter than honey. Hence, if one fasts even a single day in Rajab, Almighty Allah will allow him to drink from that river.”
امام موسیٰ کاظمؑ فرماتے ہیں : ماہِ رجب میں ایک روزہ رکھنے سے جہنم کی آگ ایک سال کی مسافت تک دور ہوجاتی ہے اورجو شخص اس ماہ میں تین دن کے روزے رکھے تو اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ نیز حضرتؑ فرماتے ہیں : رجب بہشت میں ایک نہر ہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہے اور جو شخص اس ماہ میں ایک دن کا روزہ رکھے تو وہ اس نہر سے سیراب ہوگا۔
Imam Ja’far Sadiq (a) has reported the Holy Prophet (s) as saying: “Rajab is the month of imploring for forgiveness for my people; so, you should implore forgiveness repeatedly in this month much more than you do in other months, for Almighty Allah is forgiving and merciful. This month is described as the advantageous month, because mercy is poured on my people during it so heavily.” You should thus repeat constantly…
امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے : حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا: رجب میری امت کے لئے استغفار کامہینہ ہے۔ تو اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ طلبِ مغفرت کرو کہ خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے۔ رجب کو اصبّ بھی کہاجاتا ہے کیوں کہ اس ماہ میں میری امت پر خدا کی رحمت بہت زیادہ برستی ہے۔ لہٰذا اس ماہ میں کثرت سے یہ کہا کرو۔۔۔
اَسْتَغْفِرُ اللّهِ وَاَسْاَلُهُ التَّوْبَةَ۔
Astaghfiru allaahi wa-as'aluhu at-tawbah.
I ask Allah for forgiveness and I pray Him to accept my repentance.
میں خدا سے بخشش چاہتا ہوں اور توبہ کی توفیق مانگتا ہوں۔
Imam Sadiq (a) says: “If one observes fasting on the last day of this month, this will secure him against the agonies of death, the horror of the resurrection, and the grave chastisement. As for one who observes fasting on the last 2 days of this month, this will give him permission to pass the Discriminating Bridge (serat) peacefully. As for one who observes fasting on the last 3 days of the month, one shall be secured on the Grand Horror Day against all the horrors and hardships thereon and shall be also granted release from Hellfire.” However, one who is incapable of fasting during the month of Rajab may repeat the following zikr instead 100 times daily in Rajab…
ابن بابویہؒ نے معتبر سند کے ساتھ سالم سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: میں آخر رجب میں امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضرتؑ نے میری طرف دیکھتے ہوئے فرمایا : اس مہینے میں روزہ رکھا ہے؟ میں نے عرض کیا :فرزندِ رسولؐ ! واﷲنہیں! تو فرمایا کہ تم اس قدر ثواب سے محروم رہے ہوکہ جس کی مقدارسوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا کیوں کہ یہ وہ مہینہ ہے جس کی فضیلت تمام مہینوں سے زیادہ اور حرمت عظیم ہے اور خدا نے اس میں روزہ رکھنے والے کا احترام اپنے اوپرلازم کیا ہے۔ میں نے عرض کیا: اے فرزندِ رسولؐ ! اگرمیں اس کے باقی دنوں میں روزہ رکھوں توکیا مجھے وہ ثواب مل جائے گا؟ آپؐ نے فرمایا: اے سالم! آگاہ رہو! جو شخص آخرِ رجب میں ایک روزہ رکھے تو خدا اس کو موت کی سختیوں اور اس کے بعدکے خوف و خطر اورعذابِ قبر سے محفوظ رکھے گا۔جوشخص آخرِ ماہ میں دوروزے رکھے وہ پلِ صراط سے آسانی کے ساتھ گزرجائے گا اور جو آخرِ رجب میں تین روزے رکھے اسے قیامت میں سخت ترین خوف‘تنگی اورخطرات سے محفوظ رکھا جائے گا اور اس کوجہنم کی آگ سے آزادی کاپروانہ عطا ہوگا۔ واضح ہوکہ ماہِ رجب میں روزہ رکھنے کی فضیلت بہت زیادہ ہے جیساکہ روایت نقل ہوئی ہے:اگر کوئی شخص روزہ نہ رکھ سکتاہو وہ ہرروز ۱۰۰ مرتبہ یہ تسبیحات پڑھے تو اس کو روزہ رکھنے کاثواب حاصل ہوجائے گا۔۔۔
سُبْحَانَ الْاِلَهِ الْجَلِيْلِ۔
سُبْحَانَ مَنْ لَا يَنْبَغِي التَّسْبِيْحُ اِلَّا لَهٗ۔
سُبْحَانَ الْاَعَزِّ الْاَكْرَمِ۔
سُبْحَانَ مَنْ لَبِسَ الْعِزَّ وَهُوَ لَهٗ اَهْلٌ۔
Subhaana al-ilahi al-jaleel.
Subhaana man laa yanbaghee at-tasbeehu illaa lah.
Subhaana al-a'azzi al-akram.
Subhaana man labisa al-'izza wahuwa lahoo ahl.
Glory be to the All-majestic God. Glory be to Him other than Whom none should be glorified. Glory be to the All-honorable and All-dignified. Glory be to Him Who has dressed Himself with grandeur that fits none but Him.
پاک ہےوہ معبودجو بڑی شان والا ہے پاک ہے وہ کہ جس کے سوا کوئی لائقِ تسبیح نہیں پاک ہے وہ جو بڑا عزّت والا اور بزرگی والا ہے پاک ہے وہ جو لباسِ عزّت میں ملبوس ہے اور وہی اس کا اہل ہے۔
Finally, it is highly advisable to visit the Holy Shrine of Imam Reza (a) in Rajab. Similarly, to go on ‘Umrah in Rajab also brings about a great reward. It has been narrated that Umrah comes directly after the ritual Hajj in the amount of rewarding. Imam Sajjad (a) is also reported to have gone on Umrah in Rajab. In addition to offering prayers near the Holy Ka’bah, the Imam (a) used to prostrate himself before Almighty Allah too much, day and night, and used to say the following words while prostrating…
یاد رہے کہ ماہ رجب میں امام علی رضاؑ کی زیارت کو جانا مستحب ہے،جیساکہ اس ماہ میں عمرہ ادا کرنے کی بھی زیادہ فضیلت ہے اور عمرہ کی فضیلت حج کے قریب قریب ہے روایت نقل ہوئی ہے : امام زین العابدینؑ ماہ رجب میں عمرہ ادا فرماتے، خانۂ کعبہ میں نمازیں پڑھتے شب و روز سجدے میں رہتے اور سجدے میں یہ کلمات ادا فرماتے۔۔۔
عَظُمَ الذَّنْبُ مِنْ عَبْدِكَ فَلْيَحْسُنِ الْعَفْوُ مِنْ عِنْدِكَ۔
'Azuma az-zanbu min 'abdika fal-yahsuni al-'afwu min 'indik.
Your servant’s sin has become great, so let Your forgiveness from Your presence be beautiful.
تیرے بندے کا گناہ بہت بڑا ہے پس تیری طرف سے در گزر بھی خوب ہونی چاہیے۔
Share this
