10. Seeking Asylumطلبِ پناہ
Urdu translation, read aloud اردو ترجمہ
Read by an AI voice from the Urdu translation on this page, and not yet checked by a listener. The Arabic is never voiced by a machine; follow the Arabic text.
His Supplication in Seeking Asylum with God
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Bismi allaahi ar-rahmaani ar-raheem
In the Name of Allah, the most Gracious, the most Merciful.
اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنْ تَشَا تَعْفُ عَنَّا فَبِفَضْلِكَ وَاِنْ تَشَا تُعَذِّبْنَا فَبِعَدْلِكَ فَسَهِّلْ لَنَا عَفْوَكَ بِمَنِّكَ وَاَجِرْنَا مِنْ عَذَابِكَ بِتَجَاوُزِكَ فَاِنَّهٗ لَا طَاقَةَ لَنَا بِعَدْلِكَ وَلَا نَجَاةَ لِاَحَدٍ مِّنَّا دُوْنَ عَفْوِكَ يَا غَنِيَّ الْاَغْنِيَاءِ هَا نَحْنُ عِبَادُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ۔
Allaahumma in tashaa ta'fu 'annaa fabifadlika wa-in tashaa tu'azzibnaa fabi'adlika fasahhil lanaa 'afwaka bimannika wa-ajirnaa min 'azaabika bitajaawuzika fa-innahoo laa taaqata lanaa bi'adlika walaa najaata li-ahadin minnaa doona 'afwika yaa ghaniyya al-aghniyaa'i haa nahnu 'ibaaduka bayna yadayk.
O God, if Thou willest, Thou wilt pardon us through Thy bounty and if Thou willest, Thou wilt chastise us through Thy justice. So make our ways smooth to Thy pardon through Thy kindness and grant us sanctuary from Thy chastisement through Thy forbearance, for none of us has the endurance for Thy justice and none of us can reach deliverance without Thy pardon! O Richest of the rich! Here we are, Thy servants, before Thee.
بارالہا! اگر تو چاہے کہ ہمیں معاف کر دے تو یہ تیرے فضل کے سبب سے ہے اوراگر تو چاہے کہ ہمیں سزا دے تو یہ تیرے عدل کی رو سے ہے۔ تو اپنے شیوہ احسان کے پیش نظر ہمیں پوری معافی دے اور ہمارے گناہوں سے درگزر کرکے اپنے عذاب سے بچا لے۔ اس لۓ کہ تیرے عدل کی ہمیں تاب نہیں ہے۔ اورتیرے عفو کے بغیر ہم میں سے کسی ایک کی بھی نجات نہیں ہو سکتی۔
وَاَنَا اَفْقَرُ الْفُقَرَآءِ اِلَيْكَ فَاجْبُرْ فَاقَتَنَا بِوُسْعِكَ وَلَا تَقْطَعْ رَجَآءَنَا بِمَنْعِكَ فَتَكُوْنَ قَدْ اَشْقَيْتَ مَنِ اسْتَسْعَدَ بِكَ وَحَرَمْتَ مَنِ اسْتَرْفَدَ فَضْلَكَ فَاِلٰى مَنْ حِيْنَئِذٍ مُنْقَلَبُنَا عَنْكَ وَاِلٰى اَيْنَ مَذْهَبُنَا عَنْ بَابِكَ۔
Wa-anaa afqaru al-fuqaraa'i ilayka fajbur faaqatanaa biwus'ika walaa taqta' rajaa'anaa biman'ika fatakoona qad ashqayta mani istas'ada bika waharamta mani istarfada fadlaka fa-ilaa man heena'izin munqalabunaa 'anka wa-ilaa ayna mazhabunaa 'an baabik.
I am the neediest of the needy toward Thee, so redress our neediness through Thy plenty and cut us not off from our hopes through Thy withholding, lest Thou makest wretched him who seeks felicity through Thee and deprivest him who seeks help from Thy bounty! Then to whom would we return after Thee? Where would we go from Thy gate?
اے بے نیازوں کے بے نیاز! ہاں تو پھر ہم سب تیرے بندے ہیں جو تیرے حضور کھڑے ہیں اور میں سب محتاجوں سے بڑھ کر تیرا محتاج ہوں۔ لہذا اپنے بھرے خزانے سے ہمارے فقر واحتیاج کو بھر دے، اور اپنے دروازے سے رد کرکے ہماری امیدوں کو قطع نہ کر۔ ورنہ جو تجھ سے خوشحالی کا طالب تھا وہ تیرے ہاں سے حرماں نصیب ہو گا اور جو تیرے فضل سے بخش وعطا کا خواستگار تھا وہ تیرے در سے محروم رہے گا۔ تو اب ہم تجھے چھوڑ کر کس کے پاس جائیں اورتیرا در چھوڑ کر کدھر کا رخ کریں۔
سُبْحَانَكَ نَحْنُ الْمُضْطَرُّوْنَ الَّذِيْنَ اَوْجَبْتَ اِجَابَتَهُمْ وَاَهْلُ السُّوْٓءِ الَّذِيْنَ وَعَدْتَ الْكَشْفَ عَنْهُمْ وَاَشْبَهُ الْاَشْيَآءِ بِمَشِيَّتِكَ وَاَوْلَى الْاُمُوْرِ بِكَ فِيْ عَظَمَتِكَ رَحْمَةُ مَنِ اسْتَرْحَمَكَ وَغَوْثُ مَنِ اسْتَغَاثَ بِكَ فَارْحَمْ تَضَرُّعَنَا اِلَيْكَ وَاَغْنِنَا اِذْ طَرَحْنَا اَنْفُسَنَا بَيْنَ يَدَيْكَ۔
Subhaanaka nahnu al-mudtarroona allazeena awjabta ijaabatahum wa-ahlu as-soo'i allazeena wa'adta al-kashfa 'anhum wa-ashbahu al-ashyaa'i bimashiyyatika wa-awlaa al-umoori bika fee 'azamatika rahmatu mani istarhamaka waghawthu mani istaghaatha bika farham tadarru'anaa ilayka wa-aghninaa iz tarahnaa anfusanaa bayna yadayk.
Glory be to Thee! We are the distressed, the response to whom Thou hast made incumbent, the people from whom Thou hast promised to remove the evil. That thing most resembling Thy will and that affair most worthy for Thee in Thy mightiness is showing mercy to him who asks Thee for mercy and helping him who seeks help from Thee. So show mercy upon our pleading with Thee and free us from need when we throw ourselves before Thee!
تو اس سے منزہ ہے(کہ ہمیں ٹھکرا دے جب کہ ) ہم ہی وہ عاجز وبے بس ہیں جن کی دعائیں قبول کرنا تو نے اپنے اوپر لازم کر لیا ہے اوروہ درد مند ہیں جن کے دکھ درد دور کرنے کا تو نے وعدہ کیا ہے۔ اورتمام چیزوں میں تیرے مقتضائے مشیت کے مناسب اور تمام امور میں تیری بزرگی وعظمت کے شایان یہ ہے کہ جو تجھ سے رحم کی درخواست کرے تو اس پر رحم فرماۓ اورجو تجھ سے فریاد رسی چاہے، تو اس کی فریاد رسی کرے۔ تو اب اپنی بارگاہ میں ہماری تضرع و زاری پر رحم فرما۔ اورجب کہ ہم نے اپنے کو تیرے آگے (خاک مذلت پر) ڈال دیا ہے تو ہمیں (فکر وغم سے ) نجات دے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ شَمِتَ بِنَا اِذْ شَايَعْنَاهُ عَلٰى مَعْصِيَتِكَ فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّاٰلِهٖ وَلَا تُشْمِتْهُ بِنَا بَعْدَ تَرْكِنَا اِيَّاهُ لَكَ وَرَغْبَتِنَا عَنْهُ اِلَيْكَ۔
Allaahumma inna ash-shaytaana qad shamita binaa iz shaaya'naahu 'alaa ma'siyatika fasalli 'alaa muhammadin wa-aalihee walaa tushmit-hu binaa ba'da tarkinaa iyyaahu laka waraghbatinaa 'anhu ilayk.
O God, Satan will gloat over us if we follow him in disobeying Thee, so bless Muhammad and his Household and let him not gloat over us after we have renounced him for Thee and beseeched Thee against him!
بارالہا! جب ہم نے تیری معصیت میں شیطان کی پیروی کی تو اس نے (ہماری اس کمزوری پر ) اظہار مسرت کیا۔ تو محمد اور ان کی آل اطہر پر درود بھیج۔ اورجب ہم نے تیری خاطر اسے چھوڑ دیا اور اس سے روگردانی کرکے تجھ سے لو لگا چکے ہیں تو کوئی ایسی افتاد نہ پڑے کہ وہ ہم پر شماتت کرے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ۔
Allaahumma salli 'alaa muhammadin wa-aali muhammad.
O Allah, send blessings upon Muhammad and the Household of Muhammad.
اے معبود! رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ اور انکی آلؑ پر۔
Share this
