1. In Praise of Godحمد و ستائش
Urdu translation, read aloud اردو ترجمہ
Read by an AI voice from the Urdu translation on this page. The Arabic is never voiced by a machine; follow the Arabic text.
In Praise of God
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
Bismi allaahi ar-rahmaani ar-raheem
In the Name of Allah, the most Gracious, the most Merciful.
اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلهِ الْاَوَّلِ بِلَا اَوَّلٍ كَانَ قَبْلَهٗ وَالْاٰخِرِ بِلَا اٰخِرٍ يَّكُوْنُ بَعْدَهُ الَّذِىْ قَصُرَتْ عَنْ رُّؤْيَتِهٖ اَبْصَارُ النَّاظِرِيْنَ وَعَجَزَتْ عَنْ نَعْتِهٖ اَوْهَامُ الْوَاصِفِيْنَ ابْتَدَعَ بِقُدْرَتِهِ الْخَلْقَ ابْتِدَاعًا وَّاخْتَرَعَهُمْ عَلٰى مَشِيَّتِهِ اخْتِرَاعًا ثُمَّ سَلَكَ بِهِمْ طَرِيْقَ اِرَادَتِهٖ وَبَعَثَهُمْ فِىْ سَبِيْلِ مَحَبَّتِهٖ۔
Al-hamdu lillaahi al-awwali bilaa awwalin kaana qablahoo wal-aakhiri bilaa aakhirin yakoonu ba'dahu allazee qasurat 'an ru'yatihee absaaru an-naazireena wa'ajazat 'an na'tihee awhaamu al-waasifeena ibtada'a biqudratihi al-khalqa ibtidaa'an wakhtara'ahum 'alaa mashiyyatihi ikhtiraa'an thumma salaka bihim tareeqa iraadatihee waba'athahum fee sabeeli mahabbatih.
Praise belongs to God, the First, without a first before Him, the Last, without a last behind Him. Beholders’ eyes fall short of seeing Him, describers’ imaginations are not able to depict Him. He originated the creatures through His power with an origination, He devised them in accordance with His will with a devising. Then He made them walk on the path of His desire, He sent them out on the way of His love.
سب تعریف اس اللہ کے لۓ ہے جو ایسا اوّل ہے جس کے پہلے کوئی اوّل نہ تھا اور ایسا آخر ہے جس کے بعد کوئی آخر نہ ہو گا۔ وہ خدا جس کے دیکھنے سے دیکھنے والوں کی آنکھیں عاجز اور جس کی توصیف و ثنا سے وصف بیان کرنے والوں کی عقلیں قاصر ہیں۔ اس نے کائنات کو اپنی قدرت سے پیدا کیا، اور اپنے منشاۓ ازلی سے جیسا چاہا اسے ایجاد کیا۔ پھر انہیں اپنے ارادہ کے راستے پر چلایا اور اپنی محبت کی راہ پر ابھارا۔
لَا يَمْلِكُوْنَ تَاخِيْرًا عَمَّا قَدَّمَهُمْ اِلَيْهِ وَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ تَقَدُّمًا اِلٰى مَا اَخَّرَهُمْ عَنْهٗ وَجَعَلَ لِكُلِّ رُوْحٍ مِّنْهُمْ قُوْتًا مَّعْلُوْمًا مَّقْسُوْمًا مِّنْ رِّزْقِهٖ لَا يَنْقُصُ مَنْ زَادَهٗ نَاقِصٌ وَّلَا يَزِيْدُ مَنْ نَقَصَ مِنْهُمْ زَآئِدٌ ثُمَّ ضَرَبَ لَهٗ فِى الْحَيٰوةِ اَجَلًا مَّوْقُوْتًا وَّنَصَبَ لَهٗ اَمَدًا مَّحْدُوْدًا يَّتَخَطَّاُ اِلَيْهِ بِاَيَّامِ عُمُرِهٖ وَيَرْهَقُهٗ بِاَعْوَامِ دَهْرِهٖ۔
Laa yamlikoona taakheeran 'ammaa qaddamahum ilayhi walaa yastatee'oona taqadduman ilaa maa akhkharahum 'anhoo waja'ala likulli roohin minhum qootan ma'looman maqsooman min rizqihee laa yanqusu man zaadahoo naaqisun walaa yazeedu man naqasa minhum zaa'idun thumma daraba lahoo fee al-hayaati ajalan mawqootan wanasaba lahoo amadan mahdoodan yatakhatta'u ilayhi bi-ayyaami 'umurihee wayarhaquhoo bi-a'waami dahrih.
They cannot keep back from that to which He has sent them forward, nor can they go forward to that from which He has kept them back. He assigned from His provision to each of their spirits a nourishment known and apportioned. No decreaser decreases those whom He increases, no increaser increases those of them whom He decreases. Then for each spirit He strikes a fixed term in life, for each He sets up a determined end; he walks toward it through the days of his span, he overtakes it through the years of his time.
جن حدود کی طرف انہیں آگے بڑھایا ہے ان سے پیچھے رہنا اور جن سے پیچھے رکھا ہے ان سےآگے بڑھنا ان کے قبضہ و اختیار سے باہر ہے۔ اسی نے ہر ( ذی) روح کے لیۓ اپنے ( پیدا کردہ ) رزق سے معیّن و معلوم روزی مقرر کر دی ہے جسے زیادہ دیا ہے اسےکوئی گھٹانے والا گھٹا نہیں سکتا اور جسے کم دیا ہے اسے کوئی بڑھانے والا بڑھا نہیں سکتا۔ پھر یہ کہ اسی نے اس کی زندگی کا ایک وقت مقرر کر دیا اور ایک معینہ مدت اس کے لۓ ٹھہرا دی۔ جس مدت کی طرف وہ اپنی زندگی کے دنوں سے بڑھتا اور اپنے زمانہ زیست کے سالوں سے اس کے نزدیک ہوتا ہے۔
حَتّٰى اِذَا بَلَغَ اَقْصٰى اَثَرِهٖ وَاسْتَوْعَبَ حِسَابَ عُمُرِهٖ قَبَضَهٗ اِلٰى مَا نَدَبَهٗ اِلَيْهِ مِنْ مَّوْفُوْرِ ثَوَابِهٖ اَوْ مَحْذُوْرِ عِقَابِهٖ لِيَجْزِىَ الَّذِيْنَ اَسَآؤُا بِمَا عَمِلُوْا وَيَجْزِىَ الَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰى عَدْلًا مِّنْهُ تَقَدَّسَتْ اَسْمَآؤُهٗ وَتَظَاهَرَتْ اٰلَآؤُهٗ لَا يُسْئَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْئَلُوْنَ۔
Hattaa izaa balagha aqsaa atharihee wastaw'aba hisaaba 'umurihee qabadahoo ilaa maa nadabahoo ilayhi min mawfoori thawaabihee aw mahzoori 'iqaabihee liyajziya allazeena asaa'u bimaa 'amiloo wayajziya allazeena ahsanoo bil-husnaa 'adlan minhu taqaddasat asmaa'uhoo watazaaharat aalaa'uhoo laa yus'alu 'ammaa yaf'alu wahum yus'aloon.
Then, when he takes his final step and embraces the reckoning of his span, God seizes him to the abundant reward or the feared punishment to which He has called him, That He may repay those who do evil for what they have done and repay those who do good with goodness, as justice from Him (holy are His names,and manifest His boons). He shall not be questioned as to what He does, but they shall be questioned.
یہاں تک کہ جب زندگی کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور اپنی عمر کا حساب پورا کر لیتا ہے تو اللہ اسے اپنے ثواب بے پایاں تک جس کی طرف اسے بلایا تھا یا خوفناک عذاب کی جانب جسے بیان کر دیا تھا قبض روح کے بعد پہنچا دیتا ہے تاکہ اپنے عدل کی بناء پر بروں کو ان کی بد اعمالیوں کی سزا اور نیکو کاروں کو اچھا بدلا دے۔ اس کے نام پاکیزہ اور اس کی نعمتوں کا سلسلہ لگاتار ہے۔ وہ جو کرتا ہے اس کی پوچھ گچھ اس سے نہیں ہو سکتی اور لوگوں سے بہرحال باز پرس ہو گی۔
وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِىْ لَوْ حَبَسَ عَنْ عِبَادِهٖ مَعْرِفَةَ حَمْدِهٖ عَلٰى مَا اَبْلَاهُمْ مِنْ مِّنَنِهِ الْمُتَتَابِعَةِ وَاَسْبَغَ عَلَيْهِمْ مِنْ نِعَمِهِ الْمُتَظَاهِرَةِ لَتَصَرَّفُوْا فِىْ مِنَنِهٖ فَلَمْ يَحْمَدُوْهُ وَتَوَسَّعُوْا فِىْ رِزْقِهٖ فَلَمْ يَشْكُرُوْهُ وَلَوْ كَانُوْا كَذٰلِكَ لَخَرَجُوْا مِنْ حُدُوْدِ الْاِنْسَانِيَّةِ اِلٰى حَدِّ الْبَهِيْمِيَّةِ فَكَانُوْا كَمَا وَصَفَ فِىْ مُحْكَمِ كِتَابِهٖ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِيْلًا۔
Wal-hamdu lillaahi allazee law habasa 'an 'ibaadihee ma'rifata hamdihee 'alaa maa ablaahum min minanihi al-mutataabi'ati wa-asbagha 'alayhim min ni'amihi al-mutazaahirati latasarrafoo fee minanihee falam yahmadoohu watawassa'oo fee rizqihee falam yashkuroohu walaw kaanoo kazaalika lakharajoo min hudoodi al-insaaniyyati ilaa haddi al-baheemiyyati fakaanoo kamaa wasafa fee muhkami kitaabihee in hum illaa kal-an'aami bal hum adallu sabeelaa.
Praise belongs to God, for, had He withheld from His servants the knowledge to praise Him for the uninterrupted kindnesses with which He has tried them and the manifest favours which He has lavished upon them, they would have moved about in His kindnesses without praising Him, and spread themselves out in His provision without thanking Him. Had such been the case, they would have left the bounds of humanity for that of beastliness and become as He has described in the firm text of His Book: They are but as the cattle nay, but they are further astray from the way!
تمام تعریف اس اللہ کے لۓ ہے کہ اگر وہ اپنے بندوں کو حمد و شکر کی معرفت سے محروم رکھتا ان پیہم عطیوں پر جو اس نے دیۓ ہیں اور ان پے درپے نعمتوں پر جو اس نے فراوانی سے بخشی ہیں تو وہ اس کی نعمتوں میں تصّرف تو کرتے مگر اس کی حمد نہ کرتے۔ اور اس کے رزق میں فارغ البالی سے بسر تو کرتے مگر اس کا شکر بجا نہ لاتے اور ایسے ہوتے تو انسانیت کی حدوں سے نکل کر چوپایوں کی حد میں آ جاتے، اور اس توصیف کے مصداق ہوتے جو اس نے اپنی محکم کتاب میں کی ہے کہ وہ تو بس چوپائیوں کے مانند ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ راہ راست سے بھٹکتے ہوۓ۔
وَالْحَمْدُ لِلهِ عَلٰى مَا عَرَّفَنَا مِنْ نَفْسِهٖ وَاَلْهَمَنَا مِنْ شُكْرِهٖ وَفَتَحَ لَنَا مِنْ اَبْوَابِ الْعِلْمِ بِرُبُوْبِيَّتِهٖ وَدَلَّنَا عَلَيْهِ مِنَ الْاِخْلَاصِ لَهٗ فِىْ تَوْحِيْدِهٖ وَجَنَّبَنَا مِنَ الْاِلْحَادِ وَالشَّكِّ فِىْ اَمْرِهٖ۔
Wal-hamdu lillaahi 'alaa maa 'arrafanaa min nafsihee wal-hamanaa min shukrihee wafataha lanaa min abwaabi al-'ilmi biruboobiyyatihee wadallanaa 'alayhi mina al-ikhlaasi lahoo fee tawheedihee wajannabanaa mina al-ilhaadi wash-shakki fee amrih.
Praise belongs to God, for the true knowledge of Himself He has given to us, the thanksgiving He has inspired us to offer Him, the doors to knowing His Lordship He has opened for us, the sincerity towards Him in professing His Unity to which He has led us, and the deviation and doubt in His Command from which He has turned us aside.
تمام تعریف اللہ کے لۓ ہے کہ اس نے اپنی ذات کو ہمیں پہچنوایا اور حمد و شکر کا طریقہ سمجھایا اور اپنی پروردگاری پر علم و اطلاع کے دروازے ہمارے لۓ کھول دیۓ اور توحید میں تنزیہ و اخلاص کی طرف رہنمائی کی اور اپنے معاملہ میں شرک و کجروی سے ہمیں بچایا۔
حَمْدًا نُعَمَّرُ بِهٖ فِيْمَنْ حَمِدَهٗ مِنْ خَلْقِهٖ وَنَسْبِقُ بِهٖ مَنْ سَبَقَ اِلٰى رِضَاهُ وَعَفْوِهٖ حَمْدًا يُّضِىْٓءُ لَنَا بِهٖ ظُلُمَاتِ الْبَرْزَخِ وَيُسَهِّلُ عَلَيْنَا بِهٖ سَبِيْلَ الْمَبْعَثِ وَيُشَرِّفُ بِهٖ مَنَازِلَنَا عِنْدَ مَوَاقِفِ الْاَشْهَادِ يَوْمَ تُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۢ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ۔
Hamdan nu'ammaru bihee feeman hamidahoo min khalqihee wanasbiqu bihee man sabaqa ilaa ridaahu wa'afwihee hamdan yudee'u lanaa bihee zulumaati al-barzakhi wayusahhilu 'alaynaa bihee sabeela al-mab'athi wayusharrifu bihee manaazilanaa 'inda mawaaqifi al-ashhaadi yawma tujzaa kullu nafsin bimaa kasabat wahum laa yuzlamoon.
A praise through which we may be given long life among those of His creatures who praise Him, and overtake those who have gone ahead toward His good pleasure and pardon; a praise through which He will illuminate for us the shadows of the interworld, ease for us the path of the Resurrection, and raise up our stations at the standing places of the Witnesses on the day when every soul will be repaid for what it has earned they shall not be wronged.
ایسی حمد جس کے ذریعے ہم اس کی مخلوقات میں سے حمد گزاروں میں زندگی بسر کریں اور اس کی خوشنودی و بخشش کی طرف بڑھنے والوں سے سبقت لے جائیں۔ ایسی حمد جس کی بدولت ہمارے لۓ برزخ کی تاریکیاں چھٹ جائیں اور جو ہمارے لۓ قیامت کی راہوں کو آسان کر دے اور حشر کے مجمع عام میں ہماری قدرومنزلت کو بلند کر دے جس دن ہر ایک کو اس کے کۓ کا بدلہ دیا جاۓ گا اور ان پر کسی طرح کا ظلم نہ ہو گا۔
يَوْمَ لَا يُغْنِىْ مَوْلًى عَنْ مَوْلًى شَيْئًا وَّلَا هُمْ يُنْصَرُوْنَ حَمْدًا يَّرْتَفِعُ مِنَّا اِلٰى اَعْلٰى عِلِّيِّيْنَ فِىْ كِتَابٍ مَّرْقُوْمٍ يَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَ حَمْدًا تَقَرُّ بِهٖ عُيُوْنُنَا اِذَا بَرِقَتِ الْاَبْصَارُ وَتَبْيَضُّ بِهٖ وُجُوْهُنَا اِذَا اسْوَدَّتِ الْاَبْشَارُ حَمْدًا نُعْتَقُ بِهٖ مِنْ اَلِيْمِ نَارِ اللهِ اِلٰى كَرِيْمِ جِوَارِ اللهِ حَمْدًا نُزَاحِمُ بِهٖ مَلَآئِكَتَهُ الْمُقَرَّبِيْنَ وَنُضَآمُّ بِهٖ اَنْبِيَآئَهُ الْمُرْسَلِيْنَ فِىْ دَارِ الْمُقَامَةِ الَّتِىْ لَا تَزُوْلُ وَمَحَلِّ كَرَامَتِهِ الَّتِىْ لَا تَحُوْلُ۔
Yawma laa yughnee mawlan 'an mawlan shay'an walaa hum yunsaroona hamdan yartafi'u minnaa ilaa a'laa 'illiyyeena fee kitaabin marqoomin yashhaduhu al-muqarraboona hamdan taqarru bihee 'uyoonunaa izaa bariqati al-absaaru watabyaddu bihee wujoohunaa izaa iswaddati al-abshaaru hamdan nu'taqu bihee min aleemi naari allaahi ilaa kareemi jiwaari allaahi hamdan nuzaahimu bihee malaa'ikatahu al-muqarrabeena wanudaammu bihee anbiyaa'ahu al-mursaleena fee daari al-muqaamati allatee laa tazoolu wamahalli karaamatihi allatee laa tahool.
The day a master shall avail nothing a client, and they shall not be helped; a praise which will rise up from us to the highest of the ’Illiyun in a book inscribed, witnessed by those brought nigh, a praise whereby our eyes may be at rest when sight is dazzled, our faces whitened when skins are blackened, a praise through which we may be released from God’s painful Fire and enter God’s generous neighbourhood, a praise by which we may jostle the angels brought nigh and join the prophets, the envoys, in a House of Permanence that does not remove, the Place of His Generosity that does not change.
جس دن کوئی دوست کسی دوست کےکچھ کام نہ آۓ گا اور نہ ان کی مدد کی جاۓ گی۔ ایسی حمد جو ایک لکھی ہوئی کتاب میں ہے جس کی مقرب فرشتے نگہداشت کرتے ہیں ہماری طرف سے بہشت بریں کے بلند ترین درجات تک بلند ہو، ایسی حمد جس سے ہماری آنکھوں میں ٹھنڈک آۓ جبکہ تمام آنکھیں حیرت و دہشت سے پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ اور ہمارے چہرے روشن و درخشان ہوں جبکہ تمام چہرے سیاہ ہوں گے۔ایسی حمد جس کے ذریعہ ہم اللہ کی بھڑکتی ہوئی اذیت دہ آگ سے آزادی پا کر اس کے جوار رحمت میں آ جائیں۔ ایسی حمد جس کے ذریعہ ہم اس کے مقرب فرشتوں کے ساتھ شانہ بشانہ بڑھتے ہوۓ ٹکرائیں اور اس منزل جاوید و مقام عزّت و رفعت میں جسے تغیر و زوال نہیں اس کے فرستادہ پیغمبروں کے ساتھ یکجا ہوں۔
وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِى اخْتَارَ لَنَا مَحَاسِنَ الْخَلْقِ وَاَجْرٰى عَلَيْنَا طَيِّبَاتِ الرِّزْقِ وَجَعَلَ لَنَا الْفَضِيْلَةَ بِالْمَلَكَةِ عَلٰى جَمِيْعِ الْخَلْقِ فَكُلُّ خَلِيْقَتِهٖ مُنْقَادَةٌ لَّنَا بِقُدْرَتِهٖ وَصَآئِرَةٌ اِلٰى طَاعَتِنَا بِعِزَّتِهٖ۔
وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِىْ اَغْلَقَ عَنَّا بَابَ الْحَاجَةِ اِلَّا اِلَيْهِ فَكَيْفَ نُطِيْقُ حَمْدَهٗ اَمْ مَتٰى نُؤَدِّىْ شُكْرَهٗ لَا مَتٰى۔
Wal-hamdu lillaahi allazee ikhtaara lanaa mahaasina al-khalqi wa-ajraa 'alaynaa tayyibaati ar-rizqi waja'ala lanaa al-fadeelata bil-malakati 'alaa jamee'i al-khalqi fakullu khaleeqatihee munqaadatun lanaa biqudratihee wasaa'iratun ilaa taa'atinaa bi'izzatih.
Wal-hamdu lillaahi allazee aghlaqa 'annaa baaba al-haajati illaa ilayhi fakayfa nuteequ hamdahoo am mataa nu'addee shukrahoo laa mataa.
Praise belongs to God, who chose for us the good qualities of creation, granted us the agreeable things of provision, and appointed for us excellence through domination over all creation; every one of His creatures submits to us through His power and comes to obey us through His might. Praise belongs to God, who locked for us the gate of need except toward Him. So how can we praise Him? When can we thank Him? Indeed, when?
تمام تعریف اس اللہ کے لۓ ہے جس نے خلقت و آفرینش کی تمام خوبیاں ہمارے لۓ منتخب کیں اور پاک وپاکیزہ رزق کا سلسلہ ہمارے لۓ جاری کیا اور ہمیں غلبہ اور تسلط دے کر تمام مخلوقات پر برتری عطا کی۔ چنانچہ تمام کائنات اس کی قدرت سے ہمارے زیر فرمان اور اس کی قوت اور سربلندی کی بدولت ہماری اطاعت پر آمادہ ہے۔ تمام تعریف اس اللہ کے لۓ ہے جس نے اپنے سواء طلب و حاجت کا ہر دروازہ ہمارے لۓ بند کر دیا تو ہم ( اس حاجت و احتیاج کے ہوتے ہوۓ ) کیسے اس کی حمد سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں اور کب اس کا شکر ادا کر سکتے ہیں۔ نہیں! کسی وقت بھی اس کا شکر ادا نہیں ہو سکتا۔
وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِىْ رَكَّبَ فِيْنَا اٰلَاتِ الْبَسْطِ وَجَعَلَ لَنَا اَدَوَاتِ الْقَبْضِ وَمَتَّعَنَا بِاَرْوَاحِ الْحَيٰوةِ وَاَثْبَتَ فِيْنَا جَوَارِحَ الْاَعْمَالِ وَغَذَّانَا بِطَيِّبَاتِ الرِّزْقِ وَاَغْنَانَا بِفَضْلِهٖ وَاَقْنَانَا بِمَنِّهٖ۔
Wal-hamdu lillaahi allazee rakkaba feenaa aalaati al-basti waja'ala lanaa adawaati al-qabdi wamatta'anaa bi-arwaahi al-hayaati wa-athbata feenaa jawaariha al-a'maali waghazzaanaa bitayyibaati ar-rizqi wa-aghnaanaa bifadlihee wa-aqnaanaa bimannih.
Praise belongs to God, who placed within us the organs of expansion, assigned for us the agents of contraction, gave us to enjoy the spirits of life, fixed within us the limbs of works, nourished us with the agreeable things of provision, freed us from need through His bounty, and gave us possessions through His kindness.
تمام تعریف اس اللہ کے لۓ ہے جس نے ہمارے (جسموں میں) پھیلنے والے اعصاب اور سمٹنے والے عضلات ترتیب دیۓ اور زندگی کی آسائشوں سے بہرہ مند کیا اور کار و کسب کے اعضاء ہمارے اندر ودیعت فرماۓ اور پاک و پاکیزہ روزی سے ہماری پرورش کی اور اپنے فضل وکرم کے ذریعہ ہمیں بےنیاز کر دیا اور اپنے لطف و احسان سے ہمیں (نعمتوں کا ) سرمایہ بخشا۔
ثُمَّ اَمَرَنَا لِيَخْتَبِرَ طَاعَتَنَا وَنَهَانَا لِيَبْتَلِىَ شُكْرَنَا فَخَالَفْنَا عَنْ طَرِيْقِ اَمْرِهٖ وَرَكِبْنَا مُتُوْنَ زَجْرِهٖ فَلَمْ يَبْتَدِرْنَا بِعُقُوْبَتِهٖ وَلَمْ يُعَاجِلْنَا بِنِقْمَتِهٖ بَلْ تَاَنَّانَا بِرَحْمَتِهٖ تَكَرُّمًا وَّانْتَظَرَ مُرَاجَعَتَنَا بِرَافَتِهٖ حِلْمًا۔
Thumma amaranaa liyakhtabira taa'atanaa wanahaanaa liyabtaliya shukranaa fakhaalafnaa 'an tareeqi amrihee warakibnaa mutoona zajrihee falam yabtadirnaa bi'uqoobatihee walam yu'aajilnaa biniqmatihee bal ta'annaanaa birahmatihee takarruman wantazara muraaja'atanaa biraafatihee hilmaa.
Then He commanded us that He might test our obedience and prohibited us that He might try our thanksgiving. So we turned against the path of His commandments and mounted the backs of His warnings. Yet He hurried us not to His punishment, nor hastened us on to His vengeance. No, He went slowly with us through His mercy, in generosity, and awaited our return through His clemency, in mildness.
پھر اس نے اپنے اوامر کی پیروی کا حکم دیا تاکہ فرمانبرداری میں ہم کو آزماۓ اور نواہی کے ارتکاب سے منع کیا تاکہ ہمارے شکر کو جانچے مگر ہم نے اس کے حکم کی راہ سے انحراف کیا اور نواہی کے مرکب پر سوار ہو لۓ۔ پھر بھی اس نے عذاب میں جلدی نہیں کی، اور سزا دینے میں تعجیل سے کام نہیں لیا بلکہ اپنے کرم و رحمت سے ہمارے ساتھ نرمی کا برتاؤ کیا اور حلم و رافت سے ہمارے باز آ جانے کا منتظر رہا۔
وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِىْ دَلَّنَا عَلٰى التَّوْبَةِ الَّتِىْ لَمْ نُفِدْهَا اِلَّا مِنْ فَضْلِهٖ فَلَوْ لَمْ نَعْتَدِدْ مِنْ فَضْلِهٖ اِلَّا بِهَا لَقَدْ حَسُنَ بَلَآؤُهٗ عِنْدَنَا وَجَلَّ اِحْسَانُهٗ اِلَيْنَا وَجَسُمَ فَضْلُهٗ عَلَيْنَا فَمَا هٰكَذَا كَانَتْ سُنَّتُهٗ فِى التَّوْبَةِ لِّمَنْ كَانَ قَبْلَنَا۔
Wal-hamdu lillaahi allazee dallanaa 'alaa at-tawbati allatee lam nufid-haa illaa min fadlihee falaw lam na'tadid min fadlihee illaa bihaa laqad hasuna balaa'uhoo 'indanaa wajalla ihsaanuhoo ilaynaa wajasuma fadluhoo 'alaynaa famaa haakazaa kaanat sunnatuhoo fee at-tawbati liman kaana qablanaa.
Praise belongs to God, who showed us the way to repentance, which we would not have won save through His bounty. Had we nothing to count as His bounty but this, His trial of us would have been good, His beneficence toward us great, His bounty upon us immense. For such was not His wont in repentance with those who went before us.
تمام تعریف اس اللہ کے لۓ ہے جس نے ہمیں توبہ کی راہ بتائی کہ جسے ہم نے صرف اس کے فضل و کرم کی بدولت حاصل کیا ہے۔ تو اگر ہم اس کی بخششوں میں سے اس توبہ کے سواء اور کوئی نعمت شمار میں نہ لائیں تو یہی توبہ ہمارے حق میں اس کا عمدہ انعام، بڑا احسان اور عظیم فضل ہے اس لۓ کہ ہم سے پہلے لوگوں کے لۓ توبہ کے بارے میں اس کا یہ رویّہ نہ تھا۔
لَقَدْ وَضَعَ عَنَّا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ وَلَمْ يُكَلِّفْنَا اِلَّا وُسْعًا وَّلَمْ يُجَشِّمْنَا اِلَّا يُسْرًا وَّلَمْ يَدَعْ لِاَحَدٍ مِّنَّا حُجَّةً وَّلَا عُذْرًا فَالْهَالِكُ مِنَّا مَنْ هَلَكَ عَلَيْهِ وَالسَّعِيْدُ مِنَّا مَنْ رَغِبَ اِلَيْهِ۔
Laqad wada'a 'annaa maa laa taaqata lanaa bihee walam yukallifnaa illaa wus'an walam yujashshimnaa illaa yusran walam yada' li-ahadin minnaa hujjatan walaa 'uzran fal-haaliku minnaa man halaka 'alayhi was-sa'eedu minnaa man raghiba ilayh.
He has lifted up from us what we have not the strength to bear, charged us only to our capacity, imposed upon us nothing but ease, and left none of us with an argument or excuse. So the perisher among us is he who perishes in spite of Him and the felicitous among us he who beseeches Him.
اس نے تو جس چیز کے برداشت کرنے کی ہمیں طاقت نہیں ہے وہ ہم سے ہٹا لی اور ہماری طاقت سے بڑھ کر ہم پر ذمہ داری عائد نہیں کی اور صرف سہل و آسان چیزوں کی ہمیں تکلیف دی ہے اور ہم میں سے کسی ایک کے لۓ حیل و حجت کی گنجائش نہیں رہنے دی۔ لہذا وہی تباہ ہونے والا ہے جو اس کی منشا کے خلاف اپنی تباہی کا سامان کرے، اور وہی خوش نصیب ہے جو اس کی طرف توجہ و رغبت کرے۔
وَالْحَمْدُ لِلهِ بِكُلِّ مَا حَمِدَهٗ بِهٖ اَدْنٰى مَلَآئِكَتِهٖ اِلَيْهِ وَاَكْرَمُ خَلِيْقَتِهٖ عَلَيْهِ وَاَرْضٰى حَامِدِيْهِ لَدَيْهِ حَمْدًا يَّفْضُلُ سَآئِرَ الْحَمْدِ كَفَضْلِ رَبِّنَا عَلٰى جَمِيْعِ خَلْقِهٖ۔
Wal-hamdu lillaahi bikulli maa hamidahoo bihee adnaa malaa'ikatihee ilayhi wa-akramu khaleeqatihee 'alayhi wa-ardaa haamideehi ladayhi hamdan yafdulu saa'ira al-hamdi kafadli rabbinaa 'alaa jamee'i khalqih.
And praise belongs to God with all the praises of His angels closest to Him, His creatures most noble in His eyes, and His praisers most pleasing to Him; a praise that may surpass other praises as our Lord surpasses all His creatures.
اللہ کے لۓ حمد و ستائش ہے ہر وہ حمد جو اس کے مقرب فرشتے بزرگ ترین مخلوقات اور پسندیدہ حمد کرنے والے بجالاتے ہیں۔ ایسی ستائش جو دوسری ستائشوں سے بڑھی چڑھی ہوئی ہو جس طرح ہمارا پروردگار تمام مخلوقات سے بڑھا ہوا ہے۔
ثُمَّ لَهُ الْحَمْدُ مَكَانَ كُلِّ نِعْمَةٍ لَّهٗ عَلَيْنَا وَعَلٰى جَمِيْعِ عِبَادِهِ الْمَاضِيْنَ وَالْبَاقِيْنَ عَدَدَ مَا اَحَاطَ بِهٖ عِلْمُهٗ مِنْ جَمِيْعِ الْاَشْيَآءِ وَمَكَانَ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِّنْهَا عَدَدُهَا اَضْعَافًا مُّضَاعَفَةً اَبَدًا سَرْمَدًا اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ حَمْدًا لَا مُنْتَهٰى لِحَدِّهٖ وَلَا حِسَابَ لِعَدَدِهٖ وَلَا مَبْلَغَ لِغَايَتِهٖ وَلَا انْقِطَاعَ لِاَمَدِهٖ۔
Thumma lahu al-hamdu makaana kulli ni'matin lahoo 'alaynaa wa'alaa jamee'i 'ibaadihi al-maadeena wal-baaqeena 'adada maa ahaata bihee 'ilmuhoo min jamee'i al-ashyaa'i wamakaana kulli waahidatin minhaa 'adaduhaa ad'aafan mudaa'afatan abadan sarmadan ilaa yawmi al-qiyaamati hamdan laa muntahaa lihaddihee walaa hisaaba li'adadihee walaa mablagha lighaayatihee walaa inqitaa'a li-amadih.
Then to Him belongs praise, in place of His every favour upon us and upon all His servants, past and still remaining, to the number of all things His knowledge encompasses, and in place of each of His favours, their number doubling and redoubling always and forever, to the Day of Resurrection; a praise whose bound has no utmost end, whose number has no reckoning, whose limit cannot be reached, whose period cannot be cut off.
پھر اسی کے لۓ حمد و ثنا ہے۔ اس کی ہر ہر نعمت کے بدلے میں جو اس نے ہمیں اور تمام گزشتہ وباقی ماندہ بندوں کو بخشی ہے ان تمام چیزوں کے شمار کے برابر جن پر اس کا علم حاوی ہے اور ہر نعمت کے مقابلہ میں دوگنی چوگنی جو قیامت کے دن تک دائمی و ابدی ہو۔ ایسی حمد جس کا کوئی آخری کنار اور جس کی گنتی کا کوئی شمار نہ ہو۔ جس کی حد ونہایت دسترس سے باہر اور جس کی مدّت غیر مختتم ہو۔
حَمْدًا يَّكُوْنُ وُصْلَةً اِلٰى طَاعَتِهٖ وَعَفْوِهٖ وَسَبَبًا اِلٰى رِضْوَانِهٖ وَذَرِيْعَةً اِلٰى مَغْفِرَتِهٖ وَطَرِيْقًا اِلٰى جَنَّتِهٖ وَخَفِيْرًا مِّنْ نَقِمَتِهٖ وَاَمْنًا مِّنْ غَضَبِهٖ وَظَهِيْرًا عَلٰى طَاعَتِهٖ وَحَاجِزًا عَنْ مَّعْصِيَتِهٖ وَعَوْنًا عَلٰى تَادِيَةِ حَقِّهٖ وَوَظَآئِفِهٖ حَمْدًا نَسْعَدُ بِهٖ فِى السُّعَدَآءِ مِنْ اَوْلِيَآئِهٖ وَنَصِيْرُ بِهٖ فِىْ نَظْمِ الشُّهَدَآءِ بِسُيُوْفِ اَعْدَآئِهٖ اِنَّهٗ وَلِىٌّ حَمِيْدٌ۔
Hamdan yakoonu wuslatan ilaa taa'atihee wa'afwihee wasababan ilaa ridwaanihee wazaree'atan ilaa maghfiratihee watareeqan ilaa jannatihee wakhafeeran min naqimatihee wa-amnan min ghadabihee wazaheeran 'alaa taa'atihee wahaajizan 'an ma'siyatihee wa'awnan 'alaa taadiyati haqqihee wawazaa'ifihee hamdan nas'adu bihee fee as-su'adaa'i min awliyaa'ihee wanaseeru bihee fee nazmi ash-shuhadaa'i bisuyoofi a'daa'ihee innahoo waliyyun hameed.
A praise which will become a link to His obedience and pardon, a tie to His good pleasure, a means to His forgiveness, a path to His Garden, a protector against His vengeance, a security against His wrath, an aid to obeying Him, a barrier against disobeying Him, a help in fulfilling His right and His duties; a praise that will make us felicitous among His felicitous friends, and bring us into the ranks of those martyred by the swords of His enemies. He is a Friend, Praiseworthy!
ایسی حمد جو اس کی اطاعت و بخشش کا وسیلہ، اس کی رضامندی کا سبب، اس کی مغفرت کا ذریعہ، جنّت کا راستہ، اس کے عذاب سے پناہ،اس کے غضب سے امان، اس کی اطاعت میں معین، اس کی معصیت سے مانع اور اس کے حقوق و واجبات کی ادائیگی میں مددگار ہو۔ ایسی حمد جس کے ذریعے اس کے خوش نصیب دوستوں میں شامل ہو کر خوش نصیب قرار پائیں اور شہیدوں کے زمرہ میں شمار ہوں جو اس کے دشمنوں کی تلواروں سے شہید ہوۓ۔ بے شک وہی مالک مختار اور قابل ستائش ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ۔
Allaahumma salli 'alaa muhammadin wa-aali muhammad.
O Allah, send blessings upon Muhammad and the Household of Muhammad.
اے معبود! رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ اور انکی آلؑ پر۔
Share this
