A’maal · 9th Zil-Hijjah (Arafah)
Day of Arafah
روزِ عرفہ
Imam Sajjad (a), on the 9th of Zil-Hijjah, heard someone begging people for financial aid. The Imam (a) said to him, “Woe unto you! On such a day, do you beg other than Almighty Allah? On this day, even fetuses in wombs are expected to be included with the mercy of Almighty Allah and they will be delighted. It is recommended to visit the holy shrine of Imam Husain (a), for its reward is equal to the reward of 1000 Hajj, Umrah, and jihad (holy war) and even more. This reward is for the one who has not left his obligatory Hajj and went for the ziyarat.
یہ روزِ عرفہ ہے اور بہت بڑی عید کا دن ہے۔ اگر چہ اس کو عید کے نام سے موسوم نہیں کیا گیا، یہی وہ دن ہے جس میں خدائے تعالیٰ نے بندوں کو اپنی اطاعت و عبادت کی طرف بلایاہے، آج کے دن ان کے لئے اپنے جود و سخا کا دسترخوان بچھایا ہے اور آج شیطان کو دھتکارا گیا اور وہ ذلیل و خوار ہوا ہے۔ روایت میں ہے :امام زین العابدینؑ نے روزِ عرفہ ایک سائل کی آواز سنی جو لوگوں سے خیرات مانگ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: افسوس ہے تجھ پرکہ آج کے دن بھی تو غیرِ خدا سے سوال کر رہا ہے؟! حالانکہ آج تو یہ امید ہے کہ ماؤں کے پیٹ کے بچے بھی خدا کے لطف و کرم سے مالامال ہو کر سعید و خوش بخت ہو جائیں گے۔ جو شخص امام حسینؑ کی زیارت کرے اس کا ثواب ہزار حج وعمرہ اور ہزار جہاد جتنا بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ اس زیارت کی فضیلت میں بہت سی متواتر حدیثیں نقل ہوئی ہیں: آج کے دن جو شخص حضرتؑ کے قبۂ مقدس کے سائے میں رہے تو اس کا ثواب عرفات والوں سے کم نہیں زیادہ ہے اور وہ ان لوگوں سے مقدم ہے۔ یہ یاد رہے کہ یہ ثواب اور درجہ اس شخص کے لئے ہے جو اپنا واجب حج چھوڑ کر زیارات کو نہ گیا ہو۔
Observe fast, unless fasting prevents you from reciting duas.
شیخ کفعمیؒ نے مصباح میں فرمایا ہے : یومِ عرفہ کا روزہ مستحب ہے بشرطیکہ دعاء عرفہ کے پڑھنے میں کمزوری کا خوف نہ ہو۔
Perform Ghusl (spiritual bath).
زوال سے پہلے غسل کرنا بھی مستحب ہے۔
On this day it is better to recite Namaz Zohrain and Amaal Arafat outdoor (avoid shade).
بہتر ہے کہ زوال کے وقت زیرِ آسمان نماز ظہر و عصر اور اعمال عرفہ بجا لائے۔
Recite 2 rakat namaz immediately after Namaz-e-Zohrain. It is better to pray under the sky. After Surah Fateha recite Surah Ikhlaas in 1st rakat and Surah Kafiroon in the 2nd rakat. One who offers this namaz will be granted the reward of attending on Mount Arafat and having all sins forgiven.
زوال کے وقت زیرِ آسمان نماز ظہر و عصر نہایت متانت اور سنجیدگی سے بجا لائے،اس کے بعد ۲ رکعت نماز پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کافرون پڑھے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کا ثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔
Recite 4 rakat namaz in the form of 2x2, in each rakat after Surah Fateha, recite Surah Ikhlaas 50 times.
اس کے بعد ۴ رکعت نماز پڑھے جس کی ہررکعت میںسورۂ فاتحہ کے بعد ۵۰ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔
Sayyid Ibne Tawus in Iqbal al-Amal says, it is reported from the Holy Prophet (s) to recite this tasbeehaat Subhaanal lazi fis samaa’e arsho.
تسبیحات سُبْحَانَ الَّذِیْ فِی السَّمَآئِ عَرْشُہٗ پڑھے جو رسول اللہؐ سے مروی ہیں جسے سید ابن طاؤسؒ نے اپنی کتاب اقبال میں درج کیا ہے۔
Then, repeat Tasbeehaat Arba 100 times…
پھر ۱۰۰ مرتبہ تسبیحات اربع پڑھے۔۔۔
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَكْبَرُ۔
SUBHAANA ALLAAHI WAL-HAMDU LILLAAHI WALAA ILAAHA ILLAA ALLAAHU WALLAAHU AKBAR.
All glory be to Allah; all praise be to Allah; there is no god save Allah; Allah is the Greatest.
پاک ہے اﷲاور حمد اﷲہی کے لئے ہے اور اﷲکے سوا کوئی معبودنہیں اور اﷲبزرگ تر ہے۔
Then recite Surah Ikhlaas, Aayatul Kursi and salawaat 100 times each.
نیز سورۂ اخلاص، آیت الکرسی اور صلوات ہر ایک ۱۰۰ مرتبہ پڑھے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ۔
ALLAAHUMMA SALLI 'ALAA MUHAMMADIN WA-AALI MUHAMMAD.
O Allah, send blessings upon Muhammad and the Household of Muhammad.
اے معبود! رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ اور انکی آلؑ پر۔
Then, repeat the following zikr 10 times each…
پھر ہر ایک ذکر کو ۱۰ مرتبہ پڑھے۔۔۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَیُمِیْتُ وَیُحْیِیْ وَھُوَ حَیٌّ لَّایَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْٓءٍ قَدِیْرٌ۔
LAA ILAAHA ILLAA ALLAAHU WAHDAHOO LAASHAREEKA LAHOO LAHU AL-MULKU WALAHU AL-HAMDU YUHYEE WAYUMEETU WAYUMEETU WAYUHYEE WAHUWA HAYYUN LAA YAMOOTU BIYADIHI AL-KHAYRU WAHUWA 'ALAA KULLI SHAY'IN QADEER.
a) There is no god save Allah, the Only One. He has no partner. Sovereignty belongs to Him. (All) Praise belongs to Him. He gives life, puts to death, makes dead, and brings to life. He is Ever-Alive, never dies, in His hand is the good. He is able to do all things.
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ یکتا ہے کوئی اس کا ثانی نہیں اسی کے لئے حکومت اور حمد،وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور موت دیتا اور زندہ کرتا ہے اور وہ ایسازندہ ہے جسے موت نہیں اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
اَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْهِ۔
ASTAGHFIRU ALLAAHA ALLAZEE LAA ILAAHA ILLAA HUWA AL-HAYYU AL-QAYYOOMU WA-ATOOBU ILAYH.
b) I ask forgiveness of Allah. There is no god save He, the Ever-Alive, the Self-Sustaining, and I turn to Him in repentance.
بخشش چاہتاہوں اس اللہ سے کہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ و پائندہ ہے اورمیں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔
یَااَللہُ۔
YAA ALLAAHU.
c) O Allah!
اے اللہ۔
یَارَحْمٰنُ۔
YAA RAHMAANU.
d) O Beneficent!
اے بڑے مہربان۔
یَارَحِیْمُ۔
YAA RAHEEMU.
e) O Merciful!
اے رحم والے۔
یَابَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۔
YAA BADEE'A AS-SAMAAWAATI WAL-ARD.
f) O Creator of the heavens and the earth.
اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے۔
یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔
YAA ZAA AL-JALAALI WAL-IKRAAM.
g) O Owner of might and majesty.
اے جلالت و بزرگی کے مالک۔
یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ۔
YAA HAYYU YAA QAYYOOM.
h) O Ever-Alive! O Eternal!
اے زندہ اے پائندہ۔
یَاحَنَّانُ یَامَنَّانُ۔
YAA HANNAANU YAA MANNAAN.
i) O Giver! O Bestower!
اے عطا کرنے والے! اے احسان کرنے والے!
یَالَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔
YAA LAA ILAAHA ILLAA ANT.
j) O’ There is no god save Thou.
اے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
اٰمِیْنَ۔
AAMEENA.
k) So be it.
ایسا ہی ہو
Then, say the dua Allahumma…ya man howa aqrabo.
پھر دُعا اَللّٰھُمَّ۔۔۔ یَامَنْ ھُوَ اَقْرَبُ پڑھے۔
It has been reported from Imam Sadiq (a) who said: If you wish to please Muhammad (s) and the Household (a) you may recite this salawaat Allahumma ya ajwada.
امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے : جو شخص صلوات اَللّٰہُمَّ یَااَجْوَدَ پڑھے تو گویا اس نے اہل بیتؑ کو خوش کیا ہے۔
Then recite this 4 Tasbeeh whose reward cannot be calculated…
پھر یہ ۴ تسبیح پڑھے کہ جس کے ثواب کا اندازہ ہی نہیں ہوسکتا۔۔۔
a) Then recite Arafah Tasbeehaat-1.
ا) پھر عرفہ تسبیحات-۱ پڑھے.
b) Then recite Arafah Tasbeehaat-2.
ب) پھر عرفہ تسبیحات-۲ پڑھے.
c) Then recite Arafah Tasbeehaat-3.
ت) پھر عرفہ تسبیحات-۳ پڑھے.
d) Then recite Arafah Tasbeehaat-4.
ث) پھر عرفہ تسبیحات-۴ پڑھے.
Then recite dua Allahumma Man Ta’abba.
پھر دُعا اَللّٰهُمَّ مَنْ تَعَبَّا پڑھے۔
Recite Dua-e-Arafah Imam Husain (a).
پھر امام حسینؑ کی دُعاء عرفہ پڑھے۔
Recite Dua Arafah I.Sajjad (a) Sahifa-e-Sajjadiya-47.
دُعا عرفہ امام سجادؑ صحیفۂ سجادیہ دعا -۴۷ پڑھے۔
Recite Ziyarat-e-Arafah of Imam Husain (a).
پھر امام حسینؑ کی زیارتِ عرفہ پڑھے۔
Recite Ziyarat Jame’a-Arafah.
پھر زیارت عرفہ جامعہ پڑھے۔
At the last hour of the Arafat Day, it is recommended to say the following…
اس دن کے آخری حصے میں یہ دعا پڑھے۔۔۔
يَا رَبِّ اِنَّ ذُنُوْبِيْ لَا تَضُرُّكَ وَاِنَّ مَغْفِرَتَكَ لِيْ لَا تَنْقُصُكَ فَاَعْطِنِيْ مَا لَا يَنْقُصُكَ وَاغْفِرْ لِيْ مَا لَا يَضُرُّكَ۔
YAA RABBI INNA ZUNOOBEE LAA TADURRUKA WA-INNA MAGHFIRATAKA LEE LAA TANQUSUKA FA-A'TINEE MAA LAA YANQUSUKA WAGHFIR LEE MAA LAA YADURRUK.
O my Lord, my sins do not harm You nor will Your forgiveness to me reduce Your Grandeur. So, (please do) grant me that which does not reduce Your Grandeur and forgive me that which does not harm You.
اے پروردگاربے شک میرے گناہ تجھے نقصان نہیں دیتے اور یقینًا مجھ کو بخش دینے سے تیری عطا میں ہرگز کوئی کمی نہیں آتی پس مجھے عطا کر کہ اس سے تجھے کمی نہیں آتی اور مجھے بخش دے کہ اس میں تیرا نقصان نہیں۔
It is also recommended to say the following…
۔ پھر یہ بھی پڑھے۔۔۔
اَللّٰهُمَّ لَا تَحْرِمْنِيْ خَيْرَ مَا عِنْدَكَ لِشَرِّ مَا عِنْدِيْ فَاِنْ اَنْتَ لَمْ تَرْحَمْنِيْ بِتَعَبِيْ وَنَصَبِيْ فَلَا تَحْرِمْنِيْ اَجْرَ الْمُصَابِ عَلٰى مُصِيْبَتِهٖ۔
ALLAAHUMMA LAA TAHRIMNEE KHAYRA MAA 'INDAKA LISHARRI MAA 'INDEE FA-IN ANTA LAM TARHAMNEE BITA'ABEE WANASABEE FALAA TAHRIMNEE AJRA AL-MUSAABI 'ALAA MUSEEBATIH.
O Allah, (please) do not deprive me of the good that You have because of the evil that I have. If You do not have mercy upon me due to my fatigue and tiredness, (please) then do not deprive me of the reward of those who are afflicted with misfortunes.
اے اللہ! مجھے اپنی بھلائی سے محروم نہ کر اس برائی کی وجہ سے جو میں نے کی پس اگر تو نے اس رنج اور تکلیف میں مجھ پر رحم نہیں کیا تو مجھے اس شخص جیسے اجر سے محروم نہ فرما جس نے سختی پر سختی جھیلی ہو۔
Recite Dua-e-Ashraat.
اور آخر میں دُعاء عشرات پڑھے۔
As today is the martyrdom day of Muslim ibne Aqeel (a) and Haani ibne Urwah (a) it is better to recite their ziyarats.
کیونکہ آج یوم شہادت ہے لہٰذا زیارت مسلمؑ ابن عقیلؑ اور زیارت ہانی ابن عروہ پڑھی جائیں۔
Printed from https://fzic.org/library/amaal/day-of-arafah-1553 — the devotional library of the Fatima Zahra Imamia Centre, 80 Downs Street, North Ipswich QLD 4305. Free to read, copy and share.
