23rd Shab-e-Qadr۲۳؍شبِ قدر
It is written that this night is more graceful than previous two.
ہدیۃ الزائر میں منقول ہے:یہ رات شبِ قدر کی پہلی دوراتوں سے افضل ہے اور بہت سی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ شبِ قدر یہی ہے اور یہ بات حقیقت کے قریب تر ہے، اس رات حکمتِ الہٰی کے مطابق کائنات کے تمام امور مقدّر ہوتے ہیں۔ دعائم الاسلام میں روایت نقل ہوئی ہے کہ رسول اﷲؐرمضان مبارک کے آخری عشرے میں اپنا بستر لپیٹ دیتے اور عبادتِ الہٰی میں مصروف ہو جاتے تیئیسویں کی رات آپ اپنے اہل و عیال کو بیدار کرتے اور پھر جس پر نیند کا غلبہ ہوتا اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے دیتے۔ حضرت فاطمہؑ بھی اس رات اپنے گھر کے کسی فرد کو سونے نہ دیتیں، نیند کا علاج یوں کرتیں کہ دن کو کھانا کم دیتیں اور فرماتیں : دن کو سو جاؤ تاکہ رات کو بیدار رہ سکو، آپ فرماتی ہیں : بدقسمت ہے وہ شخص جو آج کی رات خیرونیکی سے محروم رہ جائے۔ ایک روایت میں آیا ہے : امام جعفر صادقؑ سخت علیل(مریض) تھے کہ تیئیسویں رمضان کی رات آگئی آپ نے اپنے کنبے والوں اور غلاموں کو حکم دیا کہ مجھ کو مسجد لے چلو اور پھر آپ نے مسجد میں شب بیداری فرمائی۔ علامہ مجلسیؒ کا ارشاد ہے : جہاں تک ممکن ہو اس رات تلاوتِ قرآن کرے۔
In this night it is better to give Sadaqa on behalf of Imam-e-Zamana (a), your Marhoomeen as well as your family.
بہتر ہے کہ اس رات میں امام زمانہؑ ، اپنے مرحومین اور اپنے گھر والوں کی طرف سے صدقہ دے۔
General Amaal of Shab-e-Qadr.
Recite Surah Ankaboot.
تلاوتِ سورۂ عنکبوت کرے۔
Recite Surah Rome.
تلاوتِ سورۂ روم کرے۔
Recite Surah Dukhaan.
تلاوتِ سورۂ دخان کرے۔
Recite Surah Qadr 1000 times or as much as you can.
اور ۱۰۰۰ مرتبہ سورۂ قدر پڑھے۔
Recite dua Allahummam dudli.
دُعا اَللّٰہُمَّ امْدُدْلِیْ پڑھے۔
Recite dua Allahumma… sowaa-la.
دُعا اَللّٰہُمَّ۔۔۔ سُؤَالَ پڑھے۔
Recite dua Allahumma ya zal majde of Sahifa Mahdiya.
صحیفۂ مہدیہ کی دُعا اَللّٰهُمَّ يَا ذَا الْمَجْدِ پڑھے۔
Recite dua Allahumma kulle waliyekal Qaaem of Sahifa Mahdiya.
صحیفۂ مہدیہ کی دُعا اَللّٰهُمَّ كُنْ لِوَلِيِّكَ الْقاۗئِمِ پڑھے۔
Recite Whispered prayer Repenters
امام سجادؑ کی مناجاتِ تائبین پڑھے۔
Recite dua Tauba Sahifa-e-Sajjadiya-31.
دُعا توبہ صحیفۂ سجادیہ دعا -۳۱ پڑھے۔
Recite dua Makarimul Akhlaq Sahifa-e-Sajjadiya-20
دُعا مکارم الاخلاق صحیفۂ سجادیہ دعا -۲۰ پڑھے۔
Recite Dua-e-Kumail.
آج کی شب دُعاء کمیل پڑھے۔
Recite Dua-e-Aafiyat Sahifa-e-Sajjadiya-23.
دُعاء عافیت صحیفۂ سجادیہ دعا -۲۳ پڑھے۔
Recite Dua Maarefat-e-Kabeer of Sahifa-e-Mahdiya.
آج کی شب دُعاء معرفت کبیر پڑھے۔
Recite Ziyarat-e-Lailatul Qadr.
آج کی شب میں زیارتِ لیلۃ القدر پڑھے۔
Share this
